ETV Bharat / bharat

Liquor Policy Case منیش سیسودیا کی سی بی آئی حراست میں دو دنوں کی توسیع

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 5:03 PM IST

دہلی شراب بدعنوانی معاملے میں سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے دو دن کے لیے سی بی آئی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی نے عدالت سے تین دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ اب سسودیا 6 مارچ تک سی بی آئی کی حراست میں رہیں گے۔ اب انہیں پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ہفتہ کے روز ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار سابق نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی حراست میں دو دنوں کی توسیع کر دی۔ سی بی آئی نے اتوار کے روز سیسودیا کو گرفتار کیا تھا اور انہیں 27 فروری کو خصوصی عدالت میں پیش کیا، جہاں سے انہیں 4 مارچ تک سی بی آئی کی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے ہفتہ کے روز ایم کے ناگپال کی خصوصی عدالت کے سامنے سیسودیا کی مزید تین دنوں کی تحویل کی درخواست کی۔ سیسودیا نے جمعہ کے روز اسی سی بی آئی عدالت میں باقاعدہ ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے ضمانت کی عرضی پر دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد سی بی آئی کو اگلی سماعت کی تاریخ 10 مارچ تک اپنا جواب داخل کرنے کو کہا۔ سی بی آئی نے جواب داخل کرنے کے لیے ہولی کی چھٹیوں کا حوالہ دیتے ہوئے 15 دن کا وقت مانگا تھا۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو سیسودیا کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ عرضی گزار دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہيں۔ سپریم کورٹ سے راحت نہ ملنے کے بعد سیسودیا نے اسی دن بعد میں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جسے قبول کر لیا گیا ہے۔سی بی آئی نے دہلی کی ایکسائز پالیسی 2021-2022 میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں آٹھ گھنٹے طویل پوچھ گچھ کے بعد 26 فروری کی دیر شام سسودیا کو گرفتار کیا (اس پالیسی کو دہلی حکومت نے تنازعہ کے بعد ختم کر دیا تھا)۔ سی بی آئی نے الزام لگایا تھا کہ وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے تھے، اس لیے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ سیسودیا سے سی بی آئی نے 17 اکتوبر 2022 کو پوچھ گچھ کی تھی۔ سی بی آئی نے 17 اگست 2022 کو سیسودیا اور 14 دیگر لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Manish Sisodia Bail Plea منیش سسودیا نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.