ETV Bharat / bharat

Mamata Banerjee Writes Letter to CMs: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا مختلف ریاستی وزراء اعلیٰ کے نام خط

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 10:49 PM IST

Mamata Banerjee Writes Letter to CMs
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا مختلف ریاستی وزراء اعلیٰ کے نام خط

مغربی بنگال ترنمول کانگریس کی سربراہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی دیگر ریاستوں کے مختلف وزرائے اعلیٰ کے نام خطوط لکھ کر بی جے پی کے ذریعہ ریاست میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کا ذکر کیا ہے۔ Bengal CM Letter to Different States CM

مغربی بنگال میں گزشتہ ایک ماہ کے اندر جرائم کی وارداتوں میں اضافے اور قتل عام کے سبب لاء اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور حزب اختلاف کے رہنماؤں کے درمیان موجودہ صورتحال کو لے کر زبردست بیان بازی جاری ہے۔
اسی درمیان ترنمول کانگریس کی سربراہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی دیگر ریاستوں کے مختلف وزرائے اعلیٰ کے نام خطوط لکھ کر بی جے پی کے ذریعہ ریاست میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کا ذکر کیا ہے۔ Bengal CM Letter to Different States CM

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اپنے خط میں بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مغربی بنگال میں جمہوریت کے مضبوط جڑ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ بنگال کو منظم طریقے سے بدنام کرنے کی سازش بھی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے سرکاری ادارے سی بی آئی، ای ڈی کو اپنے سیاسی مقاصد کے تحت استعمال کر رہی ہے۔
دوسری طرف مغربی بنگال بی جے پی کے ترجمان سومیک بھٹاچاریہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے خط لکھنا کوئی نئی بات نہیں ہے، وہ اکثر و بیشتر اس طرح کے کام کرتی رہتی ہیں، تاکہ سرخیوں میں رہ سکیں۔


انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ بنگال کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے میں بہت خراب ہے، وزیراعلیٰ وزیراعظم اور صدر جمہوریہ ہند کو خط لکھ کر مغربی بنگال کے لاء اینڈ آرڈر اور موجودہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مدد کی اپیل کرنی چاہیے تھی، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.