ETV Bharat / bharat

Lucknow Kisan Mahapanchayat: کسان مہاپنچایت شروع

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 7:58 AM IST

Updated : Nov 22, 2021, 1:06 PM IST

پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کے کسان گزشتہ سال نومبر سے دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے وہ واپس نہیں جائیں گے۔'

Lucknow Kisan Mahapanchayat: لکھنؤ میں کسان مہاپنچایت آج
Lucknow Kisan Mahapanchayat: لکھنؤ میں کسان مہاپنچایت آج

سمیوکت کسان مورچہ (Samyukt Kisan Morcha) کا پیر کو اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کسان مہاپنچایت (Mahapanchayat In Lucknow) شروع ہو گیا ہے۔ زرعی قوانین کو واپس لینے سمیت مختلف مطالبات کو لےکر کسان گزشتہ ایک سال سے احتجاج کر رہے ہیں۔

کسان رہنما راکیش ٹکیت لکھنؤ پہنچ گئے ہیں۔ ریاست بھر سے کسان دارالحکومت لکھنؤ کے ایکو گارڈن دھرنا سائٹ پر پہنچ رہے ہیں۔

حکومتی ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ تین زرعی قوانین (Three Farm Laws) کی منسوخی سے متعلق بلوں کو بدھ کو مرکزی کابینہ کے زیر غور لانے کا امکان ہے تاکہ انہیں پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں پیش کیا جا سکے۔

اس تحریک کی قیادت کر رہا سمیوکت کسان مورچہ نے کہا کہ 'وہ زراعت مخالف مظاہروں کے ایک سال کے موقع پر 29 نومبر کو پارلیمنٹ تک مارچ (March to Parliament) سمیت اپنا طے شدہ احتجاج جاری رکھیں گے۔'

وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) کی جانب سے جمعہ کو قوم سے خطاب میں تین زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں نے اپنی پہلی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا۔

سنگھو بارڈر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کسان لیڈر بلبیر سنگھ راجیوال نے کہا کہ 'ہم نے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے اعلان پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد کچھ فیصلے کیے گئے۔ ایس کے ایم کے پہلے سے طے شدہ پروگرام پہلے کی طرح جاری رہیں گے۔'

انہوں نے بتایا کہ '22 نومبر کو لکھنؤ میں کسان مہاپنچایت ہوگی، 26 نومبر کو تمام سرحدوں پر میٹنگ ہوگی اور 29 نومبر کو پارلیمنٹ کی طرف مارچ ہوگا۔'

یہ بھی پڑھیں: Farmer Protest: کسان تنظیموں نے وزیراعظم مودی کو لکھا کھلا خط

تنظیم نے کہا کہ 'ایس کے ایم 27 نومبر کو دوبارہ میٹنگ کرے گی تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جا سکے۔ کسان تنظیم نے کہا کہ 'وہ اپنے مطالبات کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک کھلا خط بھی لکھے گا۔'

واضح رہے کہ پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کے کسان گزشتہ سال نومبر سے دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے وہ واپس نہیں جائیں گے۔'

Last Updated :Nov 22, 2021, 1:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.