ETV Bharat / bharat

Madhya Pradesh Urdu Academy Held Seminar: مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے بھوپال میں قومی سمینار منعقد کیا

author img

By

Published : Dec 15, 2021, 11:21 AM IST

Seminar:مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے بھوپال میں قومی سمینار منعقد کیا
Seminar:مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے بھوپال میں قومی سمینار منعقد کیا

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے کہا، بھارت میں جب صوفیا آئے تو انہوں نے اپنی عربی اور فارسی زبان کو چھوڑ کر مقامی لوگوں کے بیچ رابطے کی زبان کے طور پر اردو کو استعمال کیا۔ Sufis used Urdu as the language of communication

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمۂ ثقافت کے زیر اہتمام Organized by the Department of Culture بھوپال میں اردو کے فروغ میں صوفیا کی خدمات Sufis services in the promotion of Urdu کے عنوان سے قومی سمینار National seminar منعقد کیا گیا جس میں دانشوروں نے شرکت کی۔ انھوں نے اردو ادب کے فروغ میں صوفیاء کی لسانی خدمات Linguistic services of Sufis پر اپنے مقالات پیش کیے۔

Seminar:مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے بھوپال میں قومی سمینار منعقد کیا

اس پروگرام میں مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے کہا، اردو اور تصوف کا چولی دامن کا ساتھ ہے- اردو ادب اور خاص طور پر اردو شاعری میں شعراء نے اپنے اظہار کے لئے تصوف کو ہی ذریعہ بنایا اور تصوف کو اظہار کا ذریعہ اس لیے بنایا کیونکہ صوفیا ہی نہیں بلکہ سنت اور رشی منی بھی عشق اور محبت کی بات کر رہے تھے اور تصوف کو یہاں فروغ اس لئے ملا کیوں کہ یہاں پر یعنی بھارت میں تصوف کا ایک بیک گراؤنڈ ہے۔

انہوں نے کہا لوگ محبت پر بات تو کرے لیکن تصوف کا جو بنیادی خیال ہے اس کی مرکزیت کو برقرار رکھے۔ وہی سمینار کے صدر اور ممتاز اردو اسکالر پروفیسر اجملی کہتے ہیں کہ صوفیا کی خدمات کو لے کر مولوی عبدالحق اور دوسرے لوگوں نے بہت لکھا ہے۔

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے بھوپال میں قومی سمینار منعقد کیا
مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے بھوپال میں قومی سمینار منعقد کیا

دراصل بھارت میں جب صوفیا آئے تو انہوں نے اپنی عربی اور فارسی زبان کو چھوڑ کر مقامی لوگوں کے بیچ رابطے کی زبان کے طور پر اردو کو استعمال کیا۔ یہ زبان و ادب کے فروغ کے لیے نہیں تھی بلکہ اصلاح نفس کے لئے تھی لیکن اسی کے ساتھ یہ بھی سچ ہے کہ شاعری اور ادب کی بنیاد کا پتھر بھی اسی کے ساتھ رکھا جا رہا تھا۔

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے بھوپال میں قومی سمینار منعقد کیا
مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے بھوپال میں قومی سمینار منعقد کیا

سمینار میں فرزانہ انصاری نے اپنا مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تصوف کے حوالے سے اردو کے شعراء نے جو اخلاقی درس دیا ہے وہ بہت اہم ہے اور میں چاہتی ہوں کہ یہ ایسا موضوع ہے جس کا حق ایک سمینار سے ادا نہیں ہو سکتا ہے بلکہ مزید سمینار کا انعقاد کیا جانا چاہئے تاکہ اردو اور تصوف کے ساتھ صوفیاء کے اس مقدس مسلک کی بات ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.