ETV Bharat / bharat

آئی ٹی بی پی کی فرض شناسی حوصلہ افزائی کا سرچشمہ : برلا

author img

By

Published : Oct 24, 2021, 2:04 PM IST

آئی ٹی بی پی کی فرض شناسی حوصلہ افزائی کا سرچشمہ : برلا
آئی ٹی بی پی کی فرض شناسی حوصلہ افزائی کا سرچشمہ : برلا

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے انڈو تبت سرحدی پولیس فورس کے یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ پیغام میں اوم برلا نے کہا کہ ’’انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کا یوم تاسیس تمام فوجیوں کو مبارک ہو جو بہادری اور استقامت کے جذبے کے ساتھ بھارت کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ آئی ٹی بی پی کے جوانوں کی فرض شناسی، ہمت، قربانی اور حب الوطنی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے‘‘۔

آئی ٹی بی پی 24 اکتوبر 1962 کو انڈیا چین سرحد کی حفاظت کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ یہ فورس بنیادی طور پر لداخ کے قراقرم پاس سے اروناچل پردیش میں جاچیپ لا تک 3،488 کلومیٹر پر محیط بھارت اور چین کی طویل سرحد کی حفاظت کے لیے تعینات ہے۔ اس کے علاوہ یہ فورس چھتیس گڑھ میں بائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف کئی سیکورٹی کے فرائض اور آپریشنز میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع آئی ٹی بی پی کی سائیکل ریلی


فورس کی زیادہ تر سرحدی چوکیاں 9,000 فٹ سے 18,800 فٹ کی اونچائی پر واقع ہیں جہاں درجہ حرارت منفی 45 ڈگری سیلسیس تک گر جاتا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.