ETV Bharat / bharat

Srinagar Encounter: سرینگر انکاؤنٹر میں ہلاک پولیس کانسٹیبل کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

author img

By

Published : Aug 15, 2022, 8:03 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر انکاونٹر میں ہلاک ہونے والے پولیس کانسٹیبل کو ڈی آئی جی ڈی کے آر رینج ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن سمیت پولیس افسران، سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور مقامی لوگوں نے پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ Srinagar Encounter

رامبن: جموں و کشمیر کے سرینگر میں ہوئے انکاونٹر میں ہلاک ہونے والے پولیس کانسٹیبل سرفراز احمد کو آج ان کے آبائی وطن رامبن میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آئی آر پی 16 ہیڈکوارٹر پرنوت رامبن میں ہلاک پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ڈی آئی جی ڈی کے آر رینج ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن سمیت پولیس افسران، سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور مقامی لوگوں نے پھول چڑھا کر متوفی کو سلامی پیش کی۔ پولیس نے کہا کہ ہلاک ہوئے پولیس اہلکار کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ Last rites of irp jawan held in headquarters pernote ramban

سرینگر انکاونٹر میں ہلاک ہونے والے پولیس کانسٹیبل کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

مزید پڑھیں:

Srinagar Encounter: سرینگر تصادم میں پولیس اہلکار اور عسکریت پسند زخمی

واضح رہے کہ جمو و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں گزشتہ روز دیر شام کو سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم ہوا، جس میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عسکریت پسند زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کانسٹیبل سرفراز احمد ساکنہ بٹوٹ ضلع ڈوڈہ اس تصادم میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک عسکریت پسند بھی اس تصادم میں زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے کہا کہ مذکورہ پولیس اہلکار کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت نازک بتائی گئی تاہم بعد میں علاج کے دوران ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.