ETV Bharat / bharat

Landslide in Ramban رام بن میں زمین کھسکنے سے کئی رہائشی مکانات زمین بوس

author img

By

Published : Feb 19, 2023, 9:54 AM IST

زمین کھسکنے سے کئی رہائشی مکانات زمین بوس
زمین کھسکنے سے کئی رہائشی مکانات زمین بوس

رام بن میں زمین دھنسنے کی وجہ سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جس کے بعد مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ وہیں متاثرہ علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ Destroyed several residential houses Due to Landslide

زمین کھسکنے سے کئی رہائشی مکانات زمین بوس

رام بن: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے گول پنچایت دلواہ کے ڈکسر علاقے میں اُس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوا، جب صبح پانچ بجے کے قریب اچانک زمین دھنسنے لگی جس وجہ سے دور رہائشی مکانات مکمل طور پر زمین بوس ہو گئے جبکہ تقریباً 10 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ صبح پانچ بجے کے قریب زمین دھنسنے کا عمل شروع ہوتے ہی مقامی لوگوں نے فوری طور پر بچاو کا کام شروع کردیا۔ مقامی لوگوں نے پہلے گھروں سے مال، مویشی اور قیمتی اشیاء سمیت گھروں سے نکالنے کی کوشش کی۔

اس موقعے پر مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں اُس وقت خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا، جب اچانک زمین دھنسنے لگی۔ وارڈ نمبر 5 پنچایت دلواہ ڈکسر کے لوگوں نے بتایا کہ بڑی ہی مشکل سے یہاں کے لوگوں کو گھروں سے باہر نکالا گیا اور مال، مویشی اور دیگر قیمتی ساز و سامان بھی گھروں سے نکالا گیا۔ عبد الغنی نامی مقامی شہری کا کہنا ہے کہ دو مکانات جو مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے ہیں اور فرید احمد کا مکمل طور پر مکان تباہ ہو گیا جبکہ عبدالغنی پاچھو ولد عبد الستار پاچھو کے مکان کا پچاس فیصد نقصان ہوا ہے جبکہ حنیفہ بیوہ محمد اشرف، محمد صادق ولد کریم دین، عبد الرشید ولد علی محمد، محمد شفیع، محمد اسلم زرگر، شبیر علی، حبیب حجام، عبدالرشید شیخ وغیر ہ لوگوں کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Land Sliding Worries Navnagri Residents: پلوامہ میں زمین کھسکنے سے عوام میں تشویش

انہوں نے بتایا کہ زمین دھنسنے کا عمل صبح پانچ بجے کے قریب شروع ہوا اور ابھی بھی آہستہ آہستہ سے کھسک رہی ہے اور اگر یہ عمل جاری رہا تو مزید رہائشی مکانات اس کے زد میں آسکتے ہیں۔ دلواہ علاقہ میں زمین کھسکنے کی اطلاع جب انتظامیہ تک پہنچی تو محکمہ مال کی ایک ٹیم جائے موقعہ پر پہنچی۔ انہوں نے تمام صورتحال کا جائزہ لیا اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ موقع پر موجود محکمہ مال کے آفیسران نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جیسے ہی اس واقعہ کی خبر ملی تو وہ فورا یہاں پہنچے اور امدادی کارروائی شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ کئی علاقے میں زمین دھنسنے سے متعدد مکانات اس کی زد میں ہیں، جس میں نہ صرف رہائشی مکانات بلکہ زرعی اراضی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرید احمد ولد محمد رستم جام کے دو ہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال جن کے رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں، ان لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ زمین کے کھسکنے سے تقریبا 10 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی کاروائی عمل میں تیزی لائی جائے گی تاکہ یہاں رہائش پذیر لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.