ETV Bharat / bharat

چاچا ابھے دیول کے ساتھ کام کریں گے کرن دیول

author img

By

Published : Aug 3, 2021, 1:56 PM IST

بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول اپنے چاچا ابھے دیول کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

کرن دیول
کرن دیول

کرن دیول نے فلم ’ پل پل دل کے پاس‘ سے بالی وڈ میں ڈیبو کیا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی اور اس کے بعد وہ کسی فلم میں نظر نہیں آئے۔

اب کرن دیول اجے دیوگن کی پروڈکشن میں بن رہی فلم ویلی میں نظر آئیں گے۔ کرن دیول نے اس فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ اس فلم میں کرن کے ساتھ ان کے چاچا ابھے دیول بھی دکھائی دیں گے۔

کرن دیول نے انسٹاگرام پر ابھے دیول کے ساتھ فوٹوشیئر کئے جس میں وہ ڈمپی چاچا کہہ کر بلاتے ہیں۔ انہوں نے لکھا ’’چاچا۔ ہمیشہ میری پیٹھ تھپتھپانے کے لیے شکریہ۔ آپ ہمیشہ میرے لیے ایک تحریک رہے ہیں اور آپ کے ساتھ کام کرنا کچھ ایسا ہے جسے میں ہمیشہ اپنی یادوں میں رکھوں گا۔ میں آپ کو بہت پیار کرتا ہوں ہم سب جس فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں اسے دیکھنے کے لئے سبھی کافی پرجوش ہیں‘‘۔

مزید پڑھیں:فلمی ستاروں کی آمد سے جشن کا ماحول

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اجے دیوگن کی پروڈکشن میں بن رہی فلم ویلی تلگو فلم بروچیوارے ورورا کا ہندی ریمیک ہے۔ یہ ایک کرائم کامیڈی فلم ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.