ETV Bharat / bharat

Jahagrpuri Violence: جمعیت علماء ہند کے ایک وفد نے پولیس حکام سے ملاقات کی

author img

By

Published : May 2, 2022, 11:19 AM IST

جمعیۃ علماء ہند کے ایک وفد نے پولیس حکام سے ملاقات کی
جمعیۃ علماء ہند کے ایک وفد نے پولیس حکام سے ملاقات کی

جمعیۃ علماء ہند کے ایک وفد نے جہانگیرپوری کا دورہ کیا اور متاثرین میں 500 عید کٹس تقسیم کیے اور متاثرہ دکانداروں کی بحالی کا عزم کیا۔ وفد نے سینیئر پولیس حکام سے ملاقات کی اور جہانگیرپوری تشدد کے الزام میں "بے گناہ لوگوں" کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا۔ A Delegation of Jamiat Ulema-e-Hind visit jahagrpuri

نئی دہلی: جمعیت علماء ہند کے ایک وفد نے اتوار کو سینیئر پولیس حکام سے ملاقات کی اور جہانگیرپوری تشدد کے بعد "بے گناہ لوگوں" کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا، وفد نے پولیس حکام کو بتایا کہ "پتھرباز" کی اصطلاح استعمال کرکے ایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جمعیت نے کہا کہ محکمۂ پولیس اور اس کے اعلیٰ حکام کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے اور ایک مخصوص کمیونٹی کو "ٹارگٹ" کرنا بند کرنا چاہیے، غرباء و ضرورت مندوں کو اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ Jamiat delegation meets police officials expresses concern over arrest of innocent people

وفد نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پولیس انتظامیہ علاقے میں پھیلے خوف اور بے چینی کو دور کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرے۔ وفد نے جہانگیرپوری میں ضرورت مندوں میں 500 عید کٹس تقسیم کیے اور متاثرہ دکانداروں کی بحالی کا عزم کیا۔

مزید پڑھیں: Jahangirpuri violence: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد آج جہانگیر پوری کا دورہ کیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جہانگیرپوری میں ہنومان جینتی کے جلوس کے دوران دو برادریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس میں آٹھ پولیس اہلکار اور ایک مقامی شہرے زخمی ہوا۔ جہانگیر پوری میں کئی مبینہ طور پر کنکریٹ اور غیر قانونی ڈھانچے کو گزشتہ ماہ بی جے پی کے زیر اقتدار شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کے ذریعے انسداد تجاوزات مہم کے ایک حصے کے طور پر منہدم کرایا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کو انہدامی کارروائی کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے دائر درخواست پر نوٹس لینے کے بعد اس مہم کو روکنے کے لیے دو بار مداخلت کرنی پڑی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.