ETV Bharat / bharat

Tripura Exit Poll 2023 تریپورہ میں ایگزٹ پول کی جانچ شروع

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 3:32 PM IST

تریپورہ کےسی ای او کرن گٹے نے کہا کہ وہ اس ذریعہ کا پتہ لگا رہے ہیں جس کے ذریعے ایگزٹ پول جاری کیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے ایگزٹ پول کی اشاعت پر پیر کی شام تک روک لگا دی تھی کیونکہ دو دیگر ریاستوں میں پولنگ مکمل نہیں ہوئی تھی۔ ادھر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ حکمراں جماعت بی جے پی نے اس طرح کے ایگزٹ پول شائع کرنے کے لیے بہت بڑی رقم خرچ کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

اگرتلہ: الیکشن کمیشن (ای سی آئی) نے منگل کو سوشل میڈیا پر جاری ایگزٹ پولس کی جانچ شروع کی جس میں ناگالینڈ اور میگھالیہ کے انتخابات کے دوران حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زبردست جیت کا اشارہ ملتا ہے۔تریپورہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) تریپورہ کرن گٹے نے کہا کہ وہ اس ذریعہ کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے ذریعے ایگزٹ پول جاری کیے گئے تھے۔ ای سی آئی نے پہلے ایگزٹ پول کی اشاعت پر پیر کی شام تک روک لگا دی تھی کیونکہ دو دیگر ریاستوں میں پولنگ مکمل نہیں ہوئی تھی لیکن حکم کی خلاف ورزی کی گئی۔

دہلی کے ایک ریسرچ گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک مقامی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ایگزٹ پول کرایا ہے۔اپوزیشن جماعتوں - کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا - مارکسسٹ کے رہنماؤں نے پیر کو سی ای او سے ملاقات کی اور حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔گیٹے نے کہا، "یہ معاملہ میرے نوٹس میں لایا گیا ہے اور ہم اس کے پیچھے شخص کا پتہ لگا رہے ہیں۔ جو لوگ اس طرح کے فعل میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانون کے تحت معاملہ درج کیا جائے گا تاکہ انتخابی نتائج کے بعد امن و امان برقرار رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ تریپورہ میں 16 فروری کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے تقریباً تشدد سے پاک انتخابات کا انعقاد ریاست کی انتخابی تاریخ میں ایک تحریری ریکارڈ ہے، تاہم بعد میں کچھ علاقوں سے کچھ واقعات رپورٹ ہوئے، جنہیں مضبوطی سے قابو میں لایا گیا۔ اسی طرح 2 مارچ کو نتائج کے اعلان کے بعد انتظامیہ نے امن و قانون برقرار رکھنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔دریں اثنا، کانگریس ایم ایل اے سدیپ رائے برمن نے الزام لگایا کہ حکمراں بی جے پی نے اس طرح کے ایگزٹ پول شائع کرنے کے لیے بہت بڑی رقم خرچ کی، جو ان کے مطابق حقیقت سے بہت دور ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی کے ایک سجن کمار کو بی جے پی نے تریپورہ کے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعے اپنے حق میں ایگزٹ پول کرانے کے لیے اسپانسر کیا تھا اور اس نے یونیورسٹی کے کچھ اساتذہ اور اسکالرز کی مدد سے ایسا کیا تھا۔اہم بات یہ ہے کہ انتہائی غیر قانونی طریقے سے ووٹ ڈالنے سے پہلے وہ بغیر کسی بنیاد کے مقامی ٹیلی ویژن چینل پر بی جے پی کے حق میں بولتے پائے گئے۔ٹپرا موتھا کے سربراہ پردیوت کشور دیب برمن نے کہا کہ مختلف چینلوں کے ذریعہ شائع ہونے والے ایگزٹ پول تقریباً برابر ہیں لیکن تریپورہ کے لوگوں نے پولنگ کے دن یا اس کے بعد کہیں بھی گروپ بندی نہیں دیکھی۔

یہ بھی پڑھیں: Poll Of Exit Polls میگھالیہ، تریپورہ اور ناگالینڈ کا ایگزٹ پولز، تریپورہ میں بی جے پی کو واضح اکثریت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.