ETV Bharat / bharat

بھارتی ریلوے نے بنائی اے سی اکانومی کوچ، جانیں کیا ہے خاص

author img

By

Published : Sep 4, 2021, 5:57 PM IST

ٹرین مسافروں کی سہولت اور سکیورٹی کے مدنظر بھارتی ریلوے مسلسل اقدامات کررہی ہے۔ اسی تناظر میں بھارتی ریلوے نے اکانومی کلاس تھرڈ اے سی کوچ لانچ کیے ہیں۔ جانکاری ہے کہ ریلوے حکام جلد ہی ٹرینوں میں سلیپر کلاس کے کچھ کوچز کو اس طرح سے تبدیل کرنے جارہے ہیں۔ ایسے میں اب تک جو لوگ بغیر اے سی کے سلیپر کلاس میں سفر کرتے تھے اب انہیں ان کوچوں میں سفر کرنے کا موقع ملے گا۔

Indian Railways made AC economy coach for passenger
بھارتی ریلوے نے بنائیں اے سی اکانومی کوچ، جانیں کیا ہے خاص

اس طرح کے اکانومی کلاس تھرڈ اے سی کوچ کئی اعتبار میں خاص بتائے گئے ہیں۔ سب سے پہلے تو ان کوچز میں سیٹوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ وہیں دوسری طرف ان میں سفر کو آرام دہ بنانے کے لیے انتظام کیے گیے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ان کوچز کی کچھ اہم خصوصیات پر آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں:

1۔ کوچ کی گنجائش کو 72 برتھ سے اضافہ کر 83 برتھ کردیا گیا ہے۔

2۔ سیٹ اور برتھ کے لیے یہاں ماڈلر ڈیزائن کو اپنایا گیا ہے، جس سے مسافروں کو زیادہ آرام ملے گا۔

3۔ ریلوے نے دو سیٹوں کے درمیان رکھی جانے والی اسنیک ٹیبل کو فولڈیبل اسنیک ٹیبل کے طور پر دیا ہے، جہاں انجری فری اسپیس اور پانی کی بوتل، موبائل فون اور میگزین رکھنے کے لیے بھی جگہ ہے۔

4۔ ہر برتھ پر ریڈنگ لائٹ اور موبائل چارجنگ کے لیے پوائنٹ دیے گئے ہیں۔

5۔ نئی لائٹ کی سہولت ہے۔

6۔ ٹچ لیس ٹیپ کی بھی سہولت ہے۔

7۔ جسمانی طور پر معذور لوگوں کے لیے یہاں وہیل چیئر ایکسیس اور زیادہ آرام کا دعویٰ ہے۔

مزید پڑھیں:زیرجامہ میں ٹرین پر سوار گوپال منڈل پر شکایت کنندہ کی چین چھیننے کا الزام

شمالی ریلوے کے جنرل منیجر آسوتوش گنگل کا کہنا ہے کہ یہ کوچز کپورتھلہ میں بنائے گئے ہیں۔ سب سے پہلے، این سی آر نے اسے جے پور تک چلنے والی ٹرینوں میں نصب کیا ہے۔ ان میں زیادہ مسافر لائے جاسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ، اس طرح کے کوچز زیادہ مسافروں کو لے جاسکتے ہیں۔ ان کا کرایہ بھی کم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جلد ہی ان کوچز کو دوسری ٹرینوں میں بھی استعمال کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.