ETV Bharat / bharat

Corona Update: بھارت میں کورونا کے 42,982 نئے کیسز، 533 اموات درج

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 10:43 AM IST

Corona Update
بھارت میں کورونا کے 42,982 نئے کیسز، 533 اموات درج

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42,982 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد کورونا کیسز کی کل تعداد 3,18,12,114 ہوگئی ہے۔ وہیں، 533 اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4,26,290 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 42,982 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 533 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 3,18,12,114 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,26,290 اموات ہوچکی ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">


ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 41,726 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,09,74,748 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 4,11,076 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 48,93,42,295 ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:

کل اموات کی تعداد: 4,26,290

کل ویکسینیشن:48,93,42,295

صحتیاب افراد: 3,09,74,748

کل فعال کیس: 4,11,076

کل کیسز:3,18,12,114

یہ بھی پڑھیں: پٹرول ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.