ETV Bharat / bharat

India, China Agree to Maintain Dialogue: بھارت۔چین مذکرات جاری رکھنے پر متفق

author img

By

Published : Jul 19, 2022, 9:59 AM IST

وزارت دفاع کے مطابق بھارت ۔ چین مسائل کے حل کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ India, China Agree to Maintain Dialogue to Resolve Issues

India, China agree to maintain dialogue to resolve issues: Defence Ministry
بھارت۔چین مذکرات جاری رکھنے پر متفق

نئی دہلی: 16 ویں دور کی بھارت-چین کور کمانڈر سطح کی میٹنگ 17 جولائی 2022 کو بھارت کی طرف چشول-مولڈو بارڈر میٹنگ پوائنٹ پر ہوئی۔ میٹنگ کے ایک روز بعد وزارت دفاع نے کہاکہ' دونو فریق رابطے میں رہنے اور فوجی و سفارتی ذریعے رابطہ بنائے رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ India, China Agree to Maintain Dialogue to Resolve Issues

وزارت دفاع نے کہاکہ "11 مارچ 2022 کو پچھلی میٹنگ میں ہونے والی پیش رفت کی بنیاد پر، دونوں فریقوں نے مغربی خطے میں LAC کے ساتھ متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لیے تعمیری اور مستقبل کے حوالے سے بات چیت جاری رکھی"۔

اس سلسلے میں دونوں نے (دونوں اعلیٰ عسکری رہنمائوں) میں کھل کر اور مکمل تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بقیہ مسائل کے حل سے مغربی خطے میں ایل اے سی کے ساتھ امن بحال کرنے میں مدد ملے گی اور دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔

عبوری طور پر دونوں فریق نے مغربی سیکٹر میں زمینی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے اور فوجی اور سفارتی ذرائع سے بات چیت کو برقرار رکھنے اور بقیہ مسائل کے باہمی طور پر قابل قبول حل پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.