ETV Bharat / bharat

India Celebrated 73rd Republic Day: یوم جمہوریہ پر دنیا نے دیکھی ہندوستان کی فوجی طاقت

author img

By

Published : Jan 26, 2022, 6:23 PM IST

India Celebrated 73rd Republic Day
India Celebrated 73rd Republic Day

رواں برس راج پتھ پر منعقدہ یوم جمہوریہ کی پریڈ Republic Day Parade میں خصوصی ناظرین کے طور پر سماج کے ان طبقوں کو موقع دینے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جنہیں عام طور پر موقع نہیں ملتا۔ جیسے، آٹو رکشہ ڈرائیوروں، تعمیراتی کارکنوں، صفائی ملازمین اور صف اول کے ہیلتھ ورکرز کو یوم جمہوریہ کی پریڈ Republic Day Parade میں خصوصی ناظرین کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

نئی دہلی: یوم جمہوریہ Republic Day کے موقع پر بدھ کو یہاں راج پتھ پر منعقدہ مرکزی تقریب کے دوران دنیا نے ہندوستان کی فوجی بہادری کا مشاہدہ کیا، پریڈ کے آغاز سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi نے قومی جنگی یادگار پر جاکر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اس کے بعد حسب روایت قومی ترانے کے بعد قومی پرچم لہرایا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

India Celebrated 73rd Republic Day

پریڈ کا آغاز صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند President Ram Nath Kovind کی سلامی لینے کے ساتھ ہوا۔ پریڈ کی کمانڈ دوسری نسل کے فوجی افسر، پریڈ کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل وجے کمار مشرا نے سنبھال رہے تھے۔ دہلی ریجن کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل آلوک کاکر پریڈ کے سیکنڈ ان کمانڈ تھے۔

بہادری کے اعلیٰ ترین اعزازات کے قابل فخر فاتح ان دونوں فوجی افسروں کی پیروی کر رہے تھے۔ ان میں پرم ویر چکر اور اشوک چکر جیتنے والے شامل ہیں۔

پرم ویر چکر فاتح صوبیدار میجر (اعزازی کیپٹن) یوگیندر سنگھ یادو، 18 گرینیڈیئرز (ریٹائرڈ) اور صوبیدار (اعزازی لیفٹیننٹ) سنجے کمار، 13 جے اے کے رائفلز اور اشوک چکرا فاتح کرنل ڈی سری رام کمار جیپ پر ڈپٹی پریڈ کمانڈر کے پیچھے چل رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ پرم ویر چکر دشمن کے سامنے بہادری اور قربانی کے سب سے نمایاں کام کے لیے دیا جاتا ہے۔ اشوک چکر جنگ کے میدانوں کے علاوہ امن کے اوقات میں بہادری اور قربانی کے ایسے ہی کاموں کے لئے دیاجاتا ہے۔

پریڈ میں اس وقت کے گوالیار لانسرز کی وردی میں پہلی ٹکڑی 61 کیولری تھی، جس کی قیادت میجر مرتیونجے سنگھ چوہان کر رہے تھے۔ یہ کیویلری دنیا کی واحد فعال سرونگ ہارس کیولری رجمنٹ ہے۔ یہ یکم اگست 1953 کو چھ ریاستی افواج کی گھڑسوار یونٹوں کو ملا کر قائم کیا گیا تھا۔

ہندوستانی فضائیہ کے 75 طیاروں/ہیلی کاپٹروں کے ذریعے گرینڈ فلائی پاسٹ، ملک گیر وندے بھارتم ڈانس مقابلے کے ذریعے منتخب 480 رقاصوں کی طرف سے ثقافتی پروگرام کی پیشکش، 'کلا کمبھ' ایونٹ کے دوران تیار کردہ 10 اسکرول (ہر ایک کی لمبائی 75 میٹر) کا مظاہرہ اور شائقین کی بہتر سہولت کے لیے ایل ای ڈی اسکرینیں لگا نے جیسی تبدیلی دیکھنے کو ملی۔


کورونا پروٹوکول کے پیش نظر اس بار پریڈ میں صرف چھ ہزار لوگوں کو جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ گزشتہ سال یہ تعداد 25 ہزار تھی۔ اس سال صرف ان لوگوں کو راج پتھ پر پریڈ دیکھنے کی اجازت دی گئی جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے رکھی تھیں۔ 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو پروگرام میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔

سماجی فاصلے کے تمام اصولوں پر عمل کیا گیا اور سب کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیاتھا۔
اس بار راج پتھ پر منعقدہ مرکزی پروگرام میں سماج کے ان طبقوں کو موقع دینے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جنہیں عام طور پر موقع نہیں ملتا۔ مثال کے طور پر، آٹو رکشہ ڈرائیوروں، تعمیراتی کارکنوں، صفائی ستھرائی کے کارکنوں اور صف اول کے ہیلتھ ورکرز کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں خصوصی ناظرین کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔


یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.