ETV Bharat / bharat

Asaduddin Owaisi On UP Election Result: عوام کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں، اسدالدین اویسی کی پریس کانفرنس

author img

By

Published : Mar 11, 2022, 10:22 AM IST

میں اترپردیش کی عوام کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں، اویسی
میں اترپردیش کی عوام کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں، اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ "تمام سیاسی پارٹیاں ای وی ایم کے معاملے کو اٹھا کر اپنی شکست کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ یہ ای وی ایم کی غلطی نہیں ہے، بلکہ لوگوں کے ذہنوں میں چپ لگا دی گئی ہے۔ Asaduddin Owaisi On UP Election Result

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ اترپردیش کے لوگوں نے بی جے پی کو دوبارہ اقتدار سونپنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ I I Respect Decision of UP Voters: Asaduddin Owaisi

حیدرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ "یوپی کی عوام نے بی جے پی کو دوبارہ اقتدار سونپنے کا فیصلہ کیا ہے، میں عوام کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں، میں ایم آئی ایم کے ریاستی صدر، کارکنوں، اراکین اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا۔ ہماری کوششیں کافی کامیاب تھیں، لیکن نتائج ہماری توقعات کے مطابق نہیں آئے۔ ہم دوبارہ محنت کریں گے۔"

میں اترپردیش کی عوام کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں، اویسی

انہوں نے مزید کہاکہ "تمام سیاسی پارٹیاں ای وی ایم کے معاملے کو اٹھا کر اپنی شکست کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ یہ ای وی ایم کی غلطی نہیں ہے، بلکہ لوگوں کے ذہنوں میں چپ لگا دی گئی ہے، یہ کامیابی 80-20 کے فارمولہ سے ملی ہے۔ ہم کل سے دوبارہ کام شروع کر دیں گے۔ اور مجھے یقین ہے کہ ہم اگلی بار بہتر کریں گے۔"

مزید پڑھیں:۔ Review of AIMIM's Failure in UP: اتر پردیش نے ایک بار پھر اسد الدین اویسی کو خارج کر دیا

اویسی نے مزید کہاکہ "اترپردیش کی اقلیتوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ لکھیم پور کھیری میں بھی بی جے پی جیت گئی، اسی لیے میں کہہ رہا ہوں کہ یہ 80-20 کی جیت ہے، یہ 80-20 کی صورتحال برسوں تک رہے گی۔ لیکن ہمارے حوصلے اب بھی بلند ہیں۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.