ETV Bharat / bharat

Himachal Election 2022 بی جے پی نے ہماچل پردیش کی دوسری فہرست جاری کی

author img

By

Published : Oct 20, 2022, 4:57 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

بی جے پی نے جمعرات کو ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لیے چھ امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔پہلی فہرست میں پانچ خواتین کو ٹکٹ دیا گیا ہے اور دوسری فہرست میں ایک خاتون شامل ہے۔ اس طرح سے اب تک اعلان کردہ 68 امیدواروں میں چھ خواتین ہیں۔ Himachal Election 2022

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کو ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لیے چھ امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان ناموں کی منظوری دی گئی۔ اس فہرست میں دہرہ سے رمیش دھوالا، جوالا مکھی سے رویندر سنگھ روی، کلو سے مہیشور سنگھ، بڑسر سے محترمہ مایا شرما، ہرولی سے پروفیسر۔ رام کمار اوررام پور سے کول نیگی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔Himachal Election 2022

بی جے پی نے بدھ کو 62 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی جس میں وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر کو سراج سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پارٹی نے پہلی فہرست میں ایک وزیر سمیت 11 موجودہ ایم ایل اے کے ٹکٹ کاٹے ہیں۔ پہلی فہرست میں پانچ خواتین کو ٹکٹ دیا گیا ہے اور دوسری فہرست میں ایک خاتون شامل ہے۔ اس طرح سے اب تک اعلان کردہ 68 امیدواروں میں چھ خواتین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Himachal Assembly Election 2022 بی جے پی نے 62 سیٹوں پر امیدواروں کی فہرست جاری

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.