ETV Bharat / bharat

Fodder Scam Case: لالو پرساد یادو کی ضمانت عرضی پر سماعت ملتوی

author img

By

Published : Mar 4, 2022, 9:17 AM IST

Updated : Mar 4, 2022, 1:09 PM IST

دراصل لالو یادو کو کئی سنگین بیماریاں ہیں اور ان بیماریوں اور عمر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے رانچی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دی تھی۔ جسے عدالت نے قبول کر لیا ہے۔ Lalu Yadav Bail plea in Jharkhand High Court

لالو پرساد یادو کی ضمانتی عرضی پر آج سماعت
لالو پرساد یادو کی ضمانتی عرضی پر آج سماعت

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی ضمانتی عرضی پر رانچی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت جج اپریش کمار سنگھ کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے لالو پرساد کے وکیل کو درخواست میں غلطی کو دور کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 11 مارچ کو ہوگی۔

آپکو بتا دیں کہ آر جے ڈی صدر لالو یادو کو چارہ گھوٹالے سے متعلق ڈورانڈا خزانے سے 139.35 کروڑ روپے کو غیر قانونی طریقے سے نکالنے کے معاملے میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے بعد وہ جیل میں ہیں، تاہم صحت کی وجوہات کی بناء پر وہ ریمس میں داخل ہیں۔ اس دوران ان کی جانب سے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔ Lalu Yadav Bail plea in Jharkhand High Court

15 فروری کو رانچی کی سی بی آئی عدالت نے لالو یادو سمیت 99 لوگوں کو چارہ گھوٹالہ معاملے میں ڈورانڈا خزانے سے 139.35 کروڑ روپے کے غبن کے معاملے میں مجرم قرار دیا تھا۔ تاہم انہیں ریمس کے خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ جہاں لالو یادو ڈاکٹروں کی نگرانی میں اپنا علاج کرا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Fodder Scam Case: چارہ گھوٹالہ کیس میں لالو پرساد یادو سمیت 28 ملزمان کورٹ میں پیش ہوں گے

دراصل لالو یادو کو کئی سنگین بیماریاں ہیں اور ان بیماریوں اور عمر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے رانچی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دی تھی۔ جسے عدالت نے قبول کر لیا ہے۔ لالو کے وکیل دیورشی منڈل نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ضمانت کی عرضی کو خصوصی زمرے میں شامل کرتے ہوئے جلد از جلد سماعت کی جائے۔ اس درخواست میں ان کی عمر اور بیماریوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔ ان کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

Last Updated : Mar 4, 2022, 1:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.