ETV Bharat / bharat

Martyrdom Anniversary of Imam Ali وادی بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 4:43 PM IST

جموں وکشمیر میں بدھ کے روز حضرت علی (رض) کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اور اس حوالے سے درگاہوں، امام بارگاہوں اور خانقاہوں میں روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا۔

وادی بھر میں حضرت علی کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
وادی بھر میں حضرت علی کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

سرینگر: وادی کے اطراف وا کناف میں حضرت علی (رض) کے یوم شہادت پر روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا۔ درگاہوں، امام بارگاہوں اور خانقاہوں میں رات بھر شب خوانی کی گئی۔ درگاہ حضرت بل میں نماز پنجگانہ کے بعد زائرین موئے مقدس (ص)کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔ جموں وکشمیر میں بدھ کے روز حضرت علی (رض) کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اور اس حوالے سے درگاہوں، امام بارگاہوں اور خانقاہوں میں روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا۔

جھیل ڈل کے کناروں پر واقع آثار شریف درگاہ حضرت بل میں نماز ظہرین پر لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے باجماعت نماز کی ادائیگی کے بعد موئے مقدس (ص ) کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔ دریں اثنا حضرت علی (رض ) کے یوم شہادت کی مناسبت سے شیعہ آبادی والے علاقوں میں بھی رات بھر شب خوانی کا اہتمام ہوا۔ نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر، بارہ مولہ ، بانڈی پورہ ، بڈگام ، پلوامہ سمیت تمام اضلاع میں چھوٹی بڑی مجالسوں اور جلوسوں کا انعقاد ہوا جہاں قرآن خوانی،نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کے علاوہ شبیہ تابوت کے جلوس برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: Martyrdom Anniversary of Imam Ali: حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر امام باڑہ بڈگام میں مجلس

سرینگر میں عزاداروں کی ایک عظیم الشان مجلس منعقد کی گئی، اس مجلس میں عزاداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے باجماعت نماز کی ادائیگی کی۔ اس موقع پر علماء نے حضرت علی (رض) کے فضائل، اوصاف، کمالات اور دین کے تئیں ان کی خدمات کو اجاگر کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.