ETV Bharat / bharat

گیا: موسلا دھار بارش سے امیدواروں کے سپورٹر پریشان

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 3:34 PM IST

گیا میں امیدواروں کے حامیوں کے لیے بارش مصیبت بن گئی ہے، گیا کالج کاؤنٹنگ مرکز کے باہر ہزاروں کا ہجوم پانی میں بھیگ کر اپنے امیدواروں کی جیت کے منتظر ہیں، کاؤنٹنگ مرکز کے اندر انتظامات بہتر ہونے کی وجہ سے بارش سے پریشانی نہیں ہے۔

Gaya: Heavy rains have become a problem for candidates' supporters
گیا : موسلا دھار بارش امیدواروں کے حامیوں کے لیے مصیبت بن گئی ہے

گیا کے دو بلاکس ٹکاری اور گرارو کی 34 پنچایتوں کی کاونٹنگ جاری ہے۔ دوپہر دو بجے تک پانچ مکھیا، چار پنچایت سمیتی ، چھ وارڈ کونسلر اور اسی طرح دوسرے عہدے کے کچھ امیدواروں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دوسرے مرحلے کی کاؤنٹنگ کے انتظامات اس مرتبہ پختہ کیے گئے ہیں جبکہ پہلے مرحلے میں کاؤنٹنگ مرکز پر نہ صرف افراتفری کے ماحول تھے بلکہ بڑے پیمانے پر بدنظمی بھی سامنے آئی تھی، جس پر ای ٹی وی بھارت اردو نے اہتمام کے ساتھ خبر شائع کی تھی۔

ویڈیو

آج اسی خبر کا اثر ہے کہ انتظامات بہتر ہیں۔ سلسلے وار طریقہ سے کاونٹنگ کی جارہی ہے اور جس پنچایت کی کاونٹنگ شروع ہوتی ہے اسی پنچایت کے امیدواروں کے دو افراد جس میں امیدوار اور دوسرے ان کے الیکشن ایجنٹ یا پھر انکی جگہ پر کسی ایک شخص کو اندر بلایا جاتا ہے اور انہیں کاؤنٹنگ ہال میں داخلے کی اجازت دی جاتی ہے، پہلے مرحلے کی کاونٹنگ میں امیدوار اور انکے ساتھ کے افراد موبائل فون اندر لیکر داخل ہورہے تھے اس مرتبہ سختی کی گئی ہے کسی کو بھی موبائل فون اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا میں موسلادھار بارش، موسم میں خوشگوار تبدیلی

حالانکہ بارش کی وجہ سے کاونٹنگ مرکز کے باہر ہنگامہ برپا ہے ٹریفک نظام خستہ ہوچکا ہے گھنٹوں سے گیا کالج روڈ پر جام کی حالت بنی ہوئی ہے جسکی وجہ سے اس راستے سے ہوکر گزرنے والوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.