ETV Bharat / bharat

'ای ٹی وی بھارت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار نبھارہا'

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 10:04 PM IST

ای ٹی وی بھارت کی خبر کے بعد حکام کی جانب سے علاقے کو صاف و شفاف رکھنے کے لیے، لیے گئے فیصلوں سے عوام نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'ای ٹی وی بھارت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار نبھا رہا
ای ٹی وی بھارت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار نبھا رہا

ضلع اننت ناگ کے مہندی کدل اشاجی پورہ بائی پاس سڑک کے کنارے میونسپل حکام کی جانب سے شہر کا کوڑا کرکٹ جمع کیا جاتا تھا۔ مہندی کدل اشاجی پورہ ضلع کا ایک اہم مقام ہے اس مقام کے ایک طرف وزیر باغ اور دوسری طرف اسپورٹس اسٹیڈیم ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج کی سڑک بھی یہاں سے ہوکر گزرتی ہے۔ دوسری جانب گاربیج کلیکشن مرکز برنگی ندی کے کنارے پر موجود تھا۔

ای ٹی وی بھارت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار نبھا رہا
اس مقام پر کوڑا کرکٹ جمع ہونے سے نہ صرف ندی کا پانی آلودہ ہوتا تھا۔ بلکہ مسافروں اور نزدیکی میدان میں کھیلنے والے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو بھی کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ وہیں باغ میں آنے والے سیاح بھی بدبو سے کافی پریشان تھے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے میونسپل حکام کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا جارہا تھا اور عوام کی جانب سے اسے ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ اس تعلق سے گزشتہ دنوں ای ٹی وی بھارت نے کئی خبریں شائع کیں اور متعلقہ حکام سے علاقے کو صاف رکھنے کی گزارش کی گئی جس کے بعد میونسپل حکام نے کوڑا کرکٹ جمع کرنا بند کرایا۔ میونسپل حکام نے اس جگہ کو مکمل صاف کراکر وہاں شجر کاری کی۔


مزید پڑھیں: سرینگر: نجی اکیڈمیوں کے ذریعے غیر روایتی کھیلوں کو فروغ


ای ٹی وی بھارت کی خبر کے بعد حکام کی جانب سے علاقے کو صاف و شفاف رکھنے کے لیے، لیے گئے فیصلوں سے عوام نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ای ٹی وی بھارت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار نبھارہا ہے اور ساتھ ساتھ میونسپل حکام کے اس اقدام کی تعریف کی جارہی ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ میونسپل حکام شہر کو صاف رکھنے میں مزید اقدامات اٹھائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.