ETV Bharat / bharat

طنز و مزاح کے شاعر: انس فیضی سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 1:52 PM IST

ای ٹی وی بھارت کی جانب سے شروع کی گئی 'ایک شاعر' سیریز میں ہم ایک بار پھر حاضر ہوئے ہیں دہلی کے معروف شاعر انس فیضی کے ساتھ جو دہلی کی بیشتر شعری نشستوں میں اپنے کلام سے عوام کو محظوظ کر تے رہے ہیں۔

طنز و مزاح کے شاعر:انس فیضی سے خصوصی گفتگو
طنز و مزاح کے شاعر:انس فیضی سے خصوصی گفتگو

شاعری میں طنز و مزاح کا استعمال اب کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ اسی امتزاج کو اپنے قطعات میں شامل کرنے کی غرض سے سنجیدہ شاعری کو خیر آباد کہہ کر مزاح میں اپنا ہاتھ آزمانے والے شاعر انس فیضی سے خصوصی گفتگو۔

انس فیضی نے اپنے سفر کا آغاز ریڈیو جاکی کے طور پر کیا لیکن جس رفتار سے اردو شاعری میں انس فیضی نے اپنے کلام کی بنیاد پر مقبولیت حاصل کی ہے وہ دیکھتے ہی بنتی ہے۔

طنز و مزاح کے شاعر:انس فیضی سے خصوصی گفتگو

یہ بھی پڑھیں: ایک شاعر: میکش اعظمی سے خصوصی گفتگو

حالانکہ انہیں بچپن ہی سے شاعری میں ذوق رہا لیکن ان کے اس سفر کا مکمل طور پر آغاز آل انڈیا ریڈیو میں اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے ہوا۔ انہیں غزل کہنا کافی پسند ہے البتہ سنجیدہ شاعری میں عبور حاصل کرنے کے بعد انہوں نے مزاحیہ شاعری میں قدم رکھا۔

انس کے مطابق ان کے انہیں شاعر بنانے میں عرفان اعظمی اور جاوید مشیری کا اہم کردار رہا ہے۔ البتہ پرانی دہلی کی صحبتیں اور اوکھلا کی محفلوں نے بھی ان کی شاعری کو بام عروج تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

شاعر انس فیضی اپنے کلام میں سے کچھ منتخب قطعات پیش کیے۔ ملاحظہ فرمائیں:


پھول سا چہرہ

بعد شادی کے مرا خود پر یقین بڑھنے لگا
کیا پتا تھا دل کا پودا پھر ہرا ہوجائے گا

دیکھتا ہوں جب کبھی میں پھول سا چہرہ کوئی
سوچتا ہوں ایک دن یہ بھی مرا ہو جائے گا

سینی ٹائزر

کس طرح اس نے کیا تھا یوز سینیٹائزر
جو کبھی میں کر نہ پایا اس نے وہ سچ مچ کیا

اپنے گھر تو ڈرتے ڈرتے پُچ کیا بس ایک بار
اور میرے گھر جو آیا اس نے پُچ پُچ پُچ کیا


ریختہ
محبت بھی جتائیں گے تمہیں ان باکس میں آکر
کہیں گے ہم سے ملنے کا میاں تم سلسلہ رکھنا

مگر جب ریختہ ہوگا تو یہ نظریں چرائیں گے
بڑے لوگوں سے ملنے میں ذرا سا فاصلہ رکھنا

رکشا پلر
گالی گلوچ کرتے تھے ہر راہ گیر سے
مغرور ہوکے چلتے تھے وہ کیسی شان سے
رکشہ پلر کو دیتے تھے جو گالیاں انس
رکشہ چلا رہے ہیں بڑی آن بان سے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.