ETV Bharat / bharat

Eid Ul-Fitr 2023 آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے عید الفطر

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 7:13 PM IST

Updated : Apr 22, 2023, 7:30 AM IST

بھارت ۔ پاکستان سمیت متعدد ممالک میں آج عیدالفطر کا تہوار عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ Eid Ul Fitr 2023 Moon Sighted in India

Eid Ul-Fitr 2023
Eid Ul-Fitr 2023

ویڈیو

حیدرآباد: آج بھارت، پاکستان سمیت متعدد ممالک میں عید الفطر کا تہوار پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ فرزندان توحید آج مساجد اور عید گاہوں میں نماز دوگانہ ادا کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو عید سعید کی مبارک باد دے رہیں۔ عید الفطر رمضان کے روزوں اور عبادات کی تکمیل کی خوشی منائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارت کے متعدد ریاستوں میں شوال کا چاند دیکھا گیا تھا۔ بہار، جھارکھنڈ سمیت متعدد ریاستوں سے چاند نظرآنے کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔ جمعہ کی رات کو امارت شرعیہ پھلواری شریف نے چاند کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز ہفتہ عیدالفطر کی منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں پھلواری شریف کے مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ پھلواری شریف، پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ ۲۹ رمضان المبارک 1434ھ بمطابق 21 / اپریل 2023 ء روز جمعہ کو مرکزی دفتر امارت شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، پھلواری شریف اور ملک کے دیگر شہروں میں عام طور سے چاند دیکھا گیا۔ اس لیے تمام مسلمان 22 اپریل بروز سنیچر کوعید الفطر کی نماز ادا کریں۔

قومی دارالحکومت دہلی شاہجہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا کہ شوال کے چاند کی تصدیق مختلف راستوں کے ذریعے ہوئی ہے، اس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہلی سمیت ملک کی تمام ریاستوں میں عید الفطر ہفتے یعنی 22 اپریل کو دہلی میں منائی جائے گی۔ اسلامک سنٹر آف انڈیا میں مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل لکھنؤ نے عیش باغ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا اس دوران چاند کمیٹی کے تمام اراکین نے عیدگاہ میں چاند دیکھا گیا چاند کی تصدیق کا اعلان کیا۔ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بیان دیا ہے کہ 29رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آگیا ہے انشاء اللہ 22 اپریل کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔

وہیں ال انڈیا شیعہ چاند کمیٹی نے چاند ہونے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا کلب جواد نقوی کہا کہ تمام مومنین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آج یعنی 21 اپریل کو شوال کے چاند کی تصدیق ہوئی ہے لہذا 22 اپریل عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ سنی مرکزی رویت ہلال کمیٹی فرنگی محل لکھنو کے صدر مفتی ابوالعرفان فرنگی محلی نے اعلان کیا ہے کہ آج شوال المکرم کے چاند کی تصدیق ہوگئی ہے لہذا 22 اپریل کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔

بتادیں کہ مسلمانوں کا یہ تہوار بھائی چارے کی علامت ہے۔ اس دن لوگ امن، خوشی اور خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ عید کا یہ تہوار پوری دنیا میں بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ ہجری کیلنڈر کی وجہ سے عید کی تاریخ ہر سال مختلف ہوتی ہے۔ یہ کیلنڈر چاند پر مبنی ہے۔ اس میں دن چاند کی بڑھتی اور گھٹتی رفتار کے حساب سے شمار کیے جاتے ہیں۔ عید الفطر کی خوشیاں رمضان المبارک کے روزے کے اختتام کے بعد اگلے روز فجر سے شام تک منائی جاتی ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان اس تہوار کو جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ تہوار کو منانے کا طریقہ یہ ہے بڑے مجمع میں جمع ہوکر عید کی دو رکعت نماز ادا کرتے ہیں پھر ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دیتے ہیں۔ اس دن گھروں میں کئی طرح کے پکوان بنائے جاتے ہیں۔ بھارت مٹھائی اور سیوائی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس کے ساتھ گھر کے بڑے افراد کی طرف سے چھوٹوں کو تحائف بھی دیے جاتے ہیں جسے عیدی کہا جاتا ہے۔

ریاست بہار کے ضلع گیا میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے. اسکی شرعی طور پر بھی تصدیق کی گئی ہے, جامعہ برکات منصور ناظم مولانا سید عفان جامی اور پولیس لائن کے امام مولانا شبیراشرفی نے چاند کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کل عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔

بھوپال قاضی شہر سید مشتاق علی ندوی نے چاند نظر آنے کے بعد ہفتے کے روز عیدالفطر منانے کا اعلان کیا۔ عید کی نماز سب سے پہلے ہفتہ کی صبح عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔ اس کے بعد شہر کی باقی مساجد میں مختلف اوقات میں دعائیں ہوں گی۔ یہاں جمعہ کی رات شہر کے بازار خریداروں کی بھیڑ سے گونج رہے تھے۔ صبح تک لوگوں نے اپنی ضرورت کی چیزیں خرید کر عید کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ جمعہ کی شام روئت ہلال کمیٹی نے شہر کی شاہی موتی مسجد میں عید کا چاند دیکھنے کی رسم ادا کی

مزید پڑھیں:

Last Updated : Apr 22, 2023, 7:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.