ETV Bharat / bharat

Earthquake with 3.5 magnitude hits J&K’s Katra: جموں و کشمیر کے کٹرا میں زلزلے کے جھٹکے

author img

By

Published : Feb 17, 2022, 10:16 AM IST

جموں و کشمیر کے کٹرا میں زلزلے کے جھٹکے
جموں و کشمیر کے کٹرا میں زلزلے کے جھٹکے

جموں و کشمیر کے کٹرا میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 3.5 کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جبکہ اس کی مبدا کٹرا سے 84 کلو میٹر مشرق میں واقع ہے۔ Earthquake Hits Jammu and Kashmir

جموں و کشمیر کے کٹرا میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 3.5 کی شدت کا زلزلہ جموں و کشمیر میں کٹرا سے 84 کلومیٹر مشرق میں صبح 3.02 بجے آیا۔ Earthquake Hits Jammu and Kashmir

زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہوئے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے جان و مال کو کسی قسم کے خطرے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Earthquake hits J-K's Pahalgam: سیاحتی مقام پہلگام میں زلزلے کے جھٹکے

اس سے قبل بدھ کی صبح کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پہلگام کے جنوب مغرب میں 15 کلومیٹر دور علاقے میں آیا۔ اس سے پہلے 10 فروری کو ریاست کے سیاحتی مقام گلمرگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس کی شدت 3.8 درج کی گئی تھی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری 2020 سے 31 دسمبر 2020 کے درمیان ملک میں کل 965 چھوٹے اور بڑے زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.