ETV Bharat / bharat

Jaishankar Slams Rahul Gandhi راہل گاندھی کو ملک پر تنقید کرنے کی عادت ہے، ایس جے شنکر

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 9:54 PM IST

جے شنکر نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو امریکہ میں ان کے حالیہ ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ راہل کو ملک پر تنقید کرنے کی عادت ہے اور قومی سیاست کو بیرون ملک لے جانا قومی مفاد میں نہیں ہے۔

EAM Jaishankar
وزیر خارجہ ایس جے شنکر

نئی دہلی: مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر خصوصی میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ وہ (راہل گاندھی) ملک کے اندر جو کچھ بھی کرتے ہیں، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن میرے خیال میں قومی سیاست کو ملک سے باہر لے کر قومی مفاد میں نہیں ہے۔ جے شنکر کا یہ ردعمل ایسے وقت میں آیا ہے جب راہل گاندھی نے سان فرانسسکو کے اپنے دورے کے دوران حکومت پر اپنی پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا کو روکنے کے لیے اپنی تمام تر طاقت استعمال کرنے اور لوگوں کو ڈرانے کے لیے مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔

راہل گاندھی نے کہا تھا کہ حکومت نے بھارت جوڑو یاترا کو روکنے کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کی۔ بی جے پی لوگوں کو ڈرا رہی ہے اور سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ لیکن کچھ کام نہیں آیا بلکہ یاترا کا اثر اور زیادہ ہوگیا۔ انہوں نے وزیراعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اگر آپ مودی جی کو بھگوان کے پاس بٹھا دیں گے تو مودی جی بھگوان کو بھی سمجھانا شروع کر دیں گے کہ کائنات کیسے کام کرتی ہے؟ اور بھگوان بھی پریشان ہو جائے گا کہ میں نے کیا پیدا کیا ہے۔

راہل گاندھی نے سان فرانسسکو میں ایک تقریب میں کہا کہ یہ مضحکہ خیز چیزیں ہیں لیکن یہ ہو رہا ہے۔ لوگوں کا ایک گروہ ہے جو سب کچھ سمجھتے ہیں۔ وہ سائنس دانوں کو سائنس، مورخین کو تاریخ، فوج کو جنگ سمجھا سکتے ہیں لیکن حقیقت میں کچھ نہیں سمجھتے۔ کیونکہ اگر آپ سننے کو تیار نہیں ہیں تو آپ زندگی میں کچھ نہیں سمجھ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:

گاندھی کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے جے شنکر نے آج کہا کہ راہل کو ملک پر تنقید کرنے کی عادت ہے۔ دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے، الیکشن ہوتے ہیں، کبھی ایک پارٹی جیت جاتی ہے اور کبھی دوسری پارٹی جیت جاتی ہے۔ ملک میں جمہوریت نہ ہوتی تو ایسی تبدیلی نہ آتی اور تمام انتخابات کے نتائج ایک جیسے ہوں گے۔ راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ 2024 لوک سبھا انتخابات کا نتیجہ تو وہی ہوگا، ہمیں پتہ ہے۔ مزید جے شنکر نے نشاندہی کی کہ بھارت کی خارجہ پالیسی آزاد ہے اور یہ کہ ملک زبردستی، لالچ یا جھوٹے بیانیے سے آسانی سے متاثر نہیں ہوتا ہے اور ایک مضبوط اور خود مختار قوم ہے جو آسانی سے بیرونی دباؤ سے نہیں جھکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.