ETV Bharat / bharat

Jharsuguda Assembly By Election جھارسوگوڑا میں دھرمیندر پردھان کی انتخابی مہم

author img

By

Published : May 7, 2023, 8:28 PM IST

جھارسوگوڑا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ایک کابینی وزیر نابا داس کو ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر نے ہلاک کر دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ کو اس بات کا جواب دینا ہوگا کہ انہیں کس نے اور کیوں مارا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 'پوری ریاست میں خاص طور پر جھارسوگوڑا میں انارکی پھیلی ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جھارسوگوڑا: مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اتوار کو اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک پر ریاست میں انتشار کی سرپرستی کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ریاست سماج دشمن عناصر اور خوفناک مجرموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن گئی ہے۔کولابیرا میں 10 مئی کو ہونے والے جھارسوگوڈا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے پارٹی کے امیدوار تنکدھر ترپاٹھی کی حمایت میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ایک کابینی وزیر نابا داس کو ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر نے ہلاک کر دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ کو اس بات کا جواب دینا ہوگا کہ انہیں (داس) کو کس نے اور کیوں مارا تھا۔ انہوں نے کہاکہ 'پوری ریاست میں خاص طور پر جھارسوگوڑا میں انارکی پھیلی ہوئی ہے۔ مجھے شک ہے کہ کیا نوین پٹنائک کو معلوم ہے کہ ریاست میں کیا ہو رہا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'وزیر اعلیٰ کے پاس کابینہ کے وزراء اور ایم ایل اے سے ملنے کا وقت نہیں ہے۔ جہاں تک مجھے معلوم ہے ریاست کے نئے چیف سکریٹری اپنی تقرری کے بعد سے وزیر اعلیٰ سے ملاقات نہیں کر پائے ہیں۔ بالواسطہ طور پر ایک بیوروکریٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ریاست پر کون حکومت کر رہا ہے اور کس طرح حکمرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت سنٹرل اینڈ ڈسٹرکٹ مائننگ فنڈ (ڈی ایم ایف) فنڈز کا بڑے پیمانے پر غلط استعمال کر رہی ہے اور عوام کو مرکزی فنڈ کا فائدہ مشکل سے مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Election بنگلورو میں وزیر اعظم نریندر مودی کا آٹھ کلو میٹر طویل روڈ شو

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.