ETV Bharat / bharat

کووڈ-19 کے باوجود پیرا اولمپک کھلاڑیوں نے مشق کرنا بند نہیں کیا: انوراگ ٹھاکر

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 10:15 PM IST

نوراگ ٹھاکر
نوراگ ٹھاکر

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نےوزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کیا کہ میرٹھ میں اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ اترپردیش حکومت نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ملک بھر سے پیرا ایتھلیٹس کو اتر پردیش کی کھیلوں کی سرزمین میرٹھ بلا کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔

ٹوکیو پیرالمپکس میں اپنی شاندار کارکردگی سے ملک کا نام روشن کرنے والے ہنرمندوں کے لیے میرٹھ میں ایک اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ مغربی اتر پردیش نے تمغہ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کیا کہ میرٹھ میں اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ اترپردیش حکومت نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ملک بھر سے پیرا ایتھلیٹس کو اتر پردیش کی کھیلوں کی سرزمین میرٹھ بلا کر ان کا حوصلہ بڑھایا اور مستقبل کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید پڑھیں:ہاکی انڈیا کے فیصلہ سے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر برہم

مرکزی وزیر کھیل نے کہا کہ میرٹھ نے بلے کا اپنا برانڈ بنا کر وزیر اعظم نریندر مودی کے ’آتم نربھربھارت ‘ کے خواب کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے باوجود ہمارے کھلاڑی پریکٹس کرتے رہے، ڈرے نہیں، ثابت قدم رہے اور ہندوستان کا سرفخرسے بلند کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.