ETV Bharat / bharat

Bhim Sena Chief Nawab Satpal Tanwar Arrested: نوپور شرما کو دھمکی دینے کے الزام میں نواب ستپال تنور گرفتار

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 9:49 AM IST

Updated : Jun 17, 2022, 9:57 AM IST

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے بھیم سینا کے سربراہ نواب ستپال تنور کو گرفتار کرلیا ہے۔ گزشتہ روز نواب ستپال تنور نے مبینہ طور پر نوپور شرما کی زبان کاٹنے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ Bhim Sena Chief Arrested In Delhi

نوپور شرما کو دھمکی دینے الزام میں نواب ستپال تنور گرفتار
نوپور شرما کو دھمکی دینے الزام میں نواب ستپال تنور گرفتار

نئی دہلی: نوپور شرما کو دھمکی دینے کے معاملے میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے بھیم سینا کے سربراہ نواب ستپال تنور کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے نوپور شرما کی زبان کاٹنے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس معاملے میں دہلی پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 506، 509 اور 153 اے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ Bhim Sena chief arrested for threatening nupur sharma

معلومات کے مطابق بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما نے کچھ دن پہلے ٹی وی ڈیبیٹ میں پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا تھا۔ اس حوالے سے کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ کچھ دنوں قبل نوپور شرما کو سوشل میڈیا پر مختلف مقامات سے دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا تھا۔ کچھ دن پہلے فیس بک پر ایک ویڈیو آیا تھا جس میں بھیم آرمی کے سربراہ نواب ستپال تنور نے نوپور شرما کے بارے میں قابل اعتراض باتیں کہی تھیں۔

نواب ستپال نے نوپور شرما کی زبان کاٹنے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کی بات کی تھی۔ اسپیشل سیل نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس کے بعد دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے جمعرات کو ستپال تنور کو گرفتار کیا ہے۔ گروگرام میں دو برادریوں کے درمیان نفرت پھیلانے کے الزام میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Prophet Remark Row: دہلی پولیس نے نوپور شرما کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا

اسپیشل سیل کے ذرائع نے بتایا کہ اسپیشل سیل نے فیس بک پر دی گئی دھمکی کا نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ تب سے پولیس اس کی تلاش میں تھی۔ جمعرات کو پولیس کو معلوم ہوا کہ وہ گروگرام میں واقع اپنے گھر پر موجود ہے، جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ فی الحال اسپیشل سیل کا سائبر سیل ان سے پوچھ گچھ کر رہا ہے۔

Last Updated : Jun 17, 2022, 9:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.