ETV Bharat / bharat

Anti-Encroachment Drive: رکن اسمبلی امانت اللہ خان سمیت چھ افراد گرفتار

author img

By

Published : May 13, 2022, 7:52 AM IST

دہلی پولیس نے رکن اسمبلی امانت اللہ خان سمیت چھ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر ہنگامہ آرائی اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ Delhi AAP MLA Amanatullah Khan Arrested In Delhi

رکن اسمبلی امانت اللہ خان سمیت چھ افراد گرفتار
رکن اسمبلی امانت اللہ خان سمیت چھ افراد گرفتار

اوکھلا، نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج کرنے والے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان سمیت چھ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایم سی ڈی کی کارروائی کے دوران ہنگامہ آرائی اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہیں پہلے حراست میں لیا گیا اور پھر بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں پیشی کے بعد انہیں تہاڑ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ Anti-Encroachment Drive In Delhi

واضح رہے کہ دہلی کے مدن پور علاقے میں مبینہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ایم سی ڈی کی کارروائی جاری ہے۔ لیکن جب ٹیم مبینہ ناجائز تجاوزات ہٹانے کے لیے موقع پر پہنچی تو اس کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا۔ پولیس کو بھیڑ پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ اس موقع پر عام ادمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان بھی موجود تھے۔ ان پر ہنگامہ آرائی اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام تھا۔ ان کے علاوہ چھ دیگر کے خلاف مزکورہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اب پولیس نے سب کو گرفتار کر لیا ہے۔

امانت اللہ خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے پولیس کی طرف سے کیے گئے لاٹھی چارج کو غیر آئینی قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ بی جے پی کے ’’بلڈوزر سسٹم‘‘ کی مخالفت کرنے والے لوگوں پر پولیس کا لاٹھی چارج غیر آئینی ہے۔ ہم بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہیں، میں ہمیشہ عوام کے حقوق کی آواز بلند کرتا رہوں گا، چاہے اس کے لیے مجھے کتنی ہی بار جیل جانا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.