ETV Bharat / bharat

Defamation case: پٹنہ کی عدالت نے بارہ اپریل کو راہل گاندھی کو طلب کیا

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 12:53 PM IST

ہتک عزت معاملے میں پٹنہ کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے 12 اپریل کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔ بی جے پی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن پارلیمان سشیل کمار مودی کی جانب سے مذکورہ عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ Patna court summons Rahul Gandhi on April 12

پٹنہ کی عدالت نے بارہ اپریل کو راہل گاندھی کو طلب کیا
پٹنہ کی عدالت نے بارہ اپریل کو راہل گاندھی کو طلب کیا

پٹنہ: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کو پٹنہ کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے 12 اپریل کو بی جے پی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سشیل کمار مودی کی طرف سے ان کے مودی والے تبصرہ پر دائر درخواست پر اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے طلب کیا ہے۔ سشیل مودی نے راہل گاندھی کے خلاف مودی سرنام والے لوگوں کے خلاف بیان دینے پر مجرمانہ ہتک عزت کے الزامات لگائے ہیں۔

عدالت نے راہل گاندھی کے وکیل کو اس کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ راہل گاندھی نے کرناٹک میں 2019 کے لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ مودی نام والے لوگ ہی چور کیوں ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نیرو مودی اور للت مودی ہزاروں کروڑ روپے لے کر ملک سے فرار ہو گئے۔ سشیل کمار مودی کے علاوہ سابق وزیر نتن نوین، بنکی پور کے ایم ایل اے، بی جے پی رہنما سنجیو چورسیا اور منیش کمار، بی جے وائی ایم رہنما پہلے ہی عدالت میں گواہ کے طور پر اپنے بیانات درج کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Rahul's LS Disqualification لوک سبھا انتخابات میں راہل کی رکنیت کی منسوخی ایک اہم موضوع بنے گا، پرتھوی راج چوان

سورت کی عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد کانگریس نے بی جے پی کے خلاف سخت ناراگی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی پٹنہ کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں بھی پیش ہوسکتے ہیں۔ 23 مارچ کو سورت کی ایک عدالت نے کانگریس رہنما کو ہتک عزت معاملہ میں قصوروار قرار دیا اور انہیں دو سال قید کی سزا سنائی۔ اس کی وجہ سے کیرالہ کے وایناڈ حلقہ سے ان کی پارلیمانی رکنیت بھی منسوخ کردی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.