ETV Bharat / bharat

JNU student Sharjeel Imam : شرجیل امام کی ضمانت عرضی پر فیصلہ آج

author img

By

Published : Jul 14, 2022, 9:45 AM IST

Updated : Jul 14, 2022, 10:09 AM IST

decision-on-bail-plea-of-sharjeel-imam-in-sedition-case-today
شرجیل امام کی ضمانتی عرضی پر فیصلہ آج

دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت غداری کے کیس میں شرجیل امام کی ضمانتی عرضی پر آج فیصلہ سنائے گی Sharjeel Imam Bail Plea۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت شرجیل کی ضمانت عرضی پر فیصلہ سنائیں گے۔

نئی دہلی: دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت آج مبینہ غداری کیس میں شرجیل امام کی ضمانتی درخواست پر اپنا فیصلہ سنائے گی Sharjeel Imam Bail Plea۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت فیصلہ سنائیں گے۔ عدالت نے 6 جون کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ 30 مئی کو عدالت نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا۔

دراصل دہلی ہائی کورٹ نے شرجیل امام کو ٹرائل کورٹ میں جا کر ضمانت کی درخواست دائر کرنے کی اجازت دی تھی۔ درخواست میں بغاوت کے معاملے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو بنیاد بنایا گیا ہے، جس میں سپریم کورٹ نے بغاوت کے معاملے میں مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ جب تک مرکزی حکومت غداری کے معاملے پر دوبارہ غور نہیں کرتی، اس معاملے میں کوئی نئی ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ جو لوگ غداری کیس میں ملزم ہیں وہ ضمانت کے لیے عدالتوں میں عرضی دائر کر سکتے ہیں۔'

اس معاملے میں شرجیل امام نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران دہلی پولیس کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر امت پرساد نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے تازہ حکم کے مطابق، ٹرائل کورٹ کو پہلے انڈین پینل کی دفعہ 124A کے تحت ضمانت کے لیے جانا ہوگا۔ اگر ٹرائل کورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے، تب ہی آپ ہائی کورٹ میں اپیل کر سکتے ہیں، جس کے بعد شرجیل امام کے وکیل تنویر احمد میر نے درخواست واپس لینے کی اجازت مانگی جس کے بعد ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔

قابل ذکر ہے کہ 11 اپریل کو دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ نے شرجیل کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دیا تھا۔ 24 جنوری کو عدالت نے اس کیس میں شرجیل امام کے خلاف دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا۔ کڑکڑڈوما کورٹ نے غداری سمیت دیگر دفعات کے تحت الزامات عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ شرجیل امام نے نفرت پھیلانے اور تشدد بھڑکانے کے لیے مرکزی حکومت کے خلاف تقریر کی، جس کی وجہ سے دسمبر 2019 میں تشدد ہوا تھا۔

دہلی پولیس نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کی آڑ میں ایک گہری سازش رچی گئی تھی۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں اس قانون کے خلاف مہم چلائی گئی۔ یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ مسلمانوں کی شہریت ختم ہو جائے گی اور انہیں حراستی کیمپوں میں رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

Last Updated :Jul 14, 2022, 10:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.