ETV Bharat / bharat

Fodder Scam Case: چارہ گھوٹالہ معاملہ میں لالوپرساد یادو کے خلاف آج سزا کا اعلان

author img

By

Published : Feb 21, 2022, 9:26 AM IST

برسا منڈا جیل سپرنٹنڈنٹ حامد اختر نے بتایا کہ ریمس میں داخل تینوں قصورواروں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کے لیے لیپ ٹاپ کا انتظام کیا گیا ہے۔ Doranda Treasury Fodder Scam Case

چارہ گھوٹالہ معاملہ کے مجرم لالوپرساد یادو کو آج سزا سنائی جائے گی
چارہ گھوٹالہ معاملہ کے مجرم لالوپرساد یادو کو آج سزا سنائی جائے گی

سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت آج راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو سمیت 38 لوگوں کو سزا سنائے گی، جنہیں چارہ گھوٹالہ کے تحت ڈورانڈا خزانے سے 139.35 کروڑ روپے کے غبن کے معاملے میں قصوروار قرار دیا گیا ہے۔

سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت کے جج ایس کے ششی نے 15 فروری کو ان سبھی کو قصوروار ٹھہرایا اور سزا پر سماعت کے لیے 21 فروری کی تاریخ مقرر کی۔ The Special CBI Court had Last Week Found Lalu Guilty

سی بی آئی کے اسپیشل پراسیکیوٹر بی ایم پی سنگھ نے کہا کہ خصوصی عدالت نے ہفتہ کو ہدایت دی کہ 15 فروری کو قصوروار ٹھہرائے گئے 41 ملزمان میں سے 38 کو، جو عدالت میں پیش ہوئے، انہیں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سزا سنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر تینوں قصوروار 15 فروری کو عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے عدالت نے تینوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

سنگھ نے کہا کہ سزا پانے والے 38 مجرموں میں سے 35 برسا منڈا جیل میں بند ہیں، جب کہ لالو پرساد یادو سمیت تین دیگر قصوروار طبی وجوہات کی کی بنا پر راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ریمس) میں داخل ہیں۔

سی بی آئی کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ جیل انتظامیہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تمام 38 قصورواروں کو عدالت میں پیش کرنے کا انتظام کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ لالو پرساد کے علاوہ ڈاکٹر کے ایم پرساد اور یشونت سہائے کو ریمس میں داخل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

Fodder Scam Case: چارہ گھوٹالہ معاملے میں لالو یادو قصوروار، 24 ہوئے بری

برسا منڈا جیل سپرنٹنڈنٹ حامد اختر نے بتایا کہ ریمس میں داخل تینوں قصورواروں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش کرنے کے لیے لیپ ٹاپ کا انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت پیر کو دوپہر 12 بجے سزا سنانے کا آغاز کرے گی۔ سنگھ نے کہا کہ عدالت نے لالو پرساد یادو کو تعزیرات ہند کی دفعہ 409، 420، 467، 468، 471 کے ساتھ ساتھ سازش سے متعلق دفعہ 120B اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 13(2) کے تحت قصوروار قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لالو پرساد یادو کو ان دفعات میں سات سال تک قید ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.