ETV Bharat / bharat

کانگریس اور جے ڈی ایس رہنماؤں کے خلاف بدعنوانی کے کیسز درج

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 10:39 PM IST

Updated : Nov 10, 2021, 10:25 AM IST

شہر کے معروف صنعتکار و سماجی کارکن عالم پاشاہ نے 2 الگ الگ شکایات اینٹی کرپشن بیورو میں درج کرائی ہے۔ ایک شکایت سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی اور سابق وزیر ضمیر احمد خان کے خلاف کی گئی ہے، جب کہ دوسری شکایت میں ریاستی کانگریس سربراہ ڈی کے شیوکار، محمد سلیم سمیت کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔

Corruption cases registered against Congress and JDS leaders
کانگریس و جے ڈی ایس لیڑران کے خلاف بدعنوانی کے کیسز درج

بنگلور کے سماجی کارکن عالم پاشاہ نے متعدد کانگریس رہنماؤں کے خلاف شکایات درج کرائی ہیں۔ عالم پاشاہ نے بتایا کہ اسی سال اپریل مہینے میں ہوئے بسوکلیان ضمنی انتخابات کے دوران کانگریس لیڈر سابق وزیر و ایم ایل اے ضمیر احمد خان نے جے ڈی ایس لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی پر الزام عائد کیا تھا کہ کمار سوامی نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے 10 کروڑ روپے لیکر انتخابات میں مسلمانوں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی سیاست کی تھی اور انہوں نے اس سلسلے میں میں ثبوت کے طور پر ایک سی ڈی بھی منظر عام پر لائی تھی۔

ویڈیو


بسوکلیان ضمنی انتخابات کے دوران کانگریس لیڈر ضمیر احمد خان نے جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی پر 'بی جے پی کے ایجنٹ' ہونے کا الزام بھی لگایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ بھگوا پارٹی سے کمیشن حاصل کرنے کے لیے دلال کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ضمیر احمد خان نے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ پر بی جے پی سے 10 کروڑ روپے لینے کے بعد امیدوار کھڑا کرنے کا الزام لگایا تھا۔

وہیں، حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سابق ارکان پارلیمنٹ محمد سلیم اور وگرپا ایک دوسرے سے سرگوشی کر رہے تھے جب کہ محمد سلیم نے ریاستی کانگریس چیف پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ ڈی کے شوکمار کمیشن خور ہیں اور عالم پاشاہ نے دونوں لیڈران یے درمیان ہوئی سرگوشی یے اس ویڈیو کو اعتراف کے طور پر اے. سی. بی میں پیش کیا ہے.

Corruption cases registered against Congress and JDS leaders
کانگریس و جے ڈی ایس لیڑران کے خلاف بدعنوانی کے کیسز درج
Corruption cases registered against Congress and JDS leaders
کانگریس و جے ڈی ایس لیڑران کے خلاف بدعنوانی کے کیسز درج
اس معاملے میں عالم پاشاہ نے بتایا کہ ڈی کے شیوکمار کو کانگریس کے قومی رہنما راہل گاندھی کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے ڈی کے شوکمار پر چل رہے بدعنوانی کے متعدد معاملات کے باوجود انہیں ریاستی کانگریس کا صدر بنایا ہے۔ لہذا عالم ہاشاہ نے راہل گاندھی کو بھی اس معمالے میں ملزم بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کریں: سوامی وینو گوپال


ان کیسز کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے عالم ہاشاہ نے بتایا کہ انہیں کسی سیاسی پارٹی یا سیاست دانوں سے کوئی لینا دینا نہیں اور یہ کہ مذکورہ کیسز کو درج کرانے کا ان کا مقصد صرف یہ ہے کہ ریاست میں رشوت خوری پر لگام لگائی جائے اور بنگلورو، ریاست یا ملک بدعنوانی کی وجہ سے بدنام نہ ہو اور غربا کے حقوق نہ مارے جائیں۔

Last Updated : Nov 10, 2021, 10:25 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.