ETV Bharat / bharat

Coroan Recovery ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 3:02 PM IST

وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کم ہو کر 1,763 ہو گئے ہیں اور اسی عرصے میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے ایک مریض کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,741 ہو گئی ہے

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 147 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,41,50,519 ہو گئی ہے۔ ری کوری کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.52 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی جاچکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کم ہو کر 1,763 ہو گئے ہیں اور اسی عرصے میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے ایک مریض کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,741 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور باقی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد کم ہوئی ہے۔کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں پانچ ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,204 ہو گئی ہے، جب کہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 67,56,975 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,574 ہے۔کرناٹک میں 13 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 133 پررہ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 40,32,500 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,309 پر مستحکم ہے۔

اس کے علاوہ مہاراشٹر میں کورونا کے چار ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 71 ہو گئی ہے۔ اس دوران 10 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 79,88,666 ہو گئی ہے اور ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,421 ہے۔انڈمان اور نکوبار جزائر میں، پچھلے 24 گھنٹوں میں دو فعال کیسز بڑھے ہیں، جس سے ان کی کل تعداد بڑھ کر دو ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 10,618 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک کل 129 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں، پچھلے 24 گھنٹوں میں چار فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 30 رہ گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 1,73,704 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک 1,975 مریض زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں۔تمل ناڈو میں کورونا کے چھ ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد کم ہو کر 34 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 35,56,580 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 38,049 پر مستحکم ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالترتیب بہار، اڈیشہ اور اتر پردیش میں کورونا کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے اور اسی عرصے میں کورونا وبا کی وجہ سے اتر پردیش میں ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اروناچل پردیش، آسام، چنڈی گڑھ، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو، جھارکھنڈ، لداخ، لکشدیپ، مدھیہ پردیش، منی پور، میگھالیہ میزورم، ناگالینڈ اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update بھارت میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.