ETV Bharat / bharat

Congress on Ghulam Nabi Azad غلام نبی آزاد کانگریس پارٹی میں سیاسی سیاح تھے، جی اے میر

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 9:42 PM IST

Updated : Sep 3, 2022, 10:53 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص بات چیت کرتے ہوئے جموں کشمیر کانگریس کے سابق صدر جی اے میر نے کہا کہ آزاد نے بڑے مواقع ملنے ہونے کے باوجود جموں کشمیر کے لوگوں کو ترجیح نہیں دی۔ وہ جب کانگریس کے وفادار نہیں ہوئے تو ان لوگوں کے کیسے ہو سکتے ہیں جو اس وقت ان کے ساتھ مل رہے ہیں۔ غلام نبی آزاد کانگریس پارٹی میں سیاسی سیاح تھے۔ Congress Leader G A Mir on Ghulam Nabi Azad

Congress on Ghulam Nabi Azad's Congress Exit
غلام نبی آزاد کانگریس پارٹی میں سیاسی سیاح تھے، جی اے میر

اننت ناگ: جموں کشمیر کانگریس کے سابق صدر جی اے میر نے پیر زادہ سعید کے کانگریس چھوڑنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیر زادہ نے اس شخص کا ہاتھ تھاما ہے، جس نے ماضی میں ان کا سیاسی کریئر تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ جی اے میر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آزاد پر ڈیوائڈ اینڈ رول پالیسی اپنانے کا الزام لگایا۔ Congress Leader G A Mir Talk to ETV Bharat

غلام نبی آزاد کانگریس پارٹی میں سیاسی سیاح تھے، جی اے میر

انہوں نے کہا کہ آزاد نے پلیٹ فارم میسر ہونے کے باوجود بھی جموں کشمیر کے لوگوں کو ترجیح نہیں دی۔ میر نے کہا کہ آزاد جب کانگریس کے وفادار نہیں ہوئے تو ان لوگوں کے کیسے ہو سکتے ہیں جو اس وقت ان کے ساتھ مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں اس طرح کے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں اور جب سابق وزیر اعلی، سابق ہوم منسٹر مرحوم مفتی محمد سعید نے کانگریس پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کی تھی، اس وقت کانگریس پارٹی کو ایک بڑا دھچکا لگا تھا، اس وقت کانگریس نے سروائیو کر لیا تھا۔ ابھی تو غلام نبی آزاد نے پارٹی چھوڑا ہے، کوئی بڑی بات نہیں غلام نبی آزاد کانگریس پارٹی میں سیاسی سیاح تھے۔ Congress on Ghulam Nabi Azad's Congress Exit

یہ بھی پڑھیں: PDP on Ghulam Nabi Azad's Congress Exit غلام نبی آزاد کے کانگریس چھوڑنے پر پی ڈی پی کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے حوصلے بلند ہیں۔ وہیں انہوں نے جموں کشمیر کے لئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں کانگریس پارٹی مظبوط ہو کر نہ صرف کشمیر بلکہ پورے بھارت کے عوام کی ترجمانی کرے گی۔ Jammu and Kashmir Politics

Last Updated : Sep 3, 2022, 10:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.