ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب کے لیے 21 جماعتوں کو مدعو کیا گیا

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 8:01 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کانگریس چیف نے کہا کہ 7 ستمبر کو شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا 30 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ یاترا کے آغاز سے ہم خیال جماعتوں کو اس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور کئی جماعتوں کے لیڈروں نے یاترا میں شرکت بھی کی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوئی اور 30 جنوری کو جموں وکشمیر کے سری نگر میں ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے 21 ہم خیال جماعتوں کے لیڈروں کو مدعو کیا ہے۔ کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے مختلف پارٹیوں کے لیڈروں کو لکھے خط میں کہا کہ 30 جنوری کو ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب بابائے قوم مہاتما گاندھی کو وقف کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس یاترا کے ذریعے نفرت اور تشدد کو ختم کرنے اور بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا پیغام دیا گیا ہے۔ باپو نے بھی اس دن ملک میں ان برائیوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا، اس لیے یہ پروگرام بابائے قوم کو وقف کیا جا رہا ہے۔ کھڑگے نے اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو لکھے خط میں کہا کہ ملک معاشی، سماجی اور سیاسی بحران سے گزر رہا ہے اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ اس صورتحال میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اب تک 3300 کلومیٹر پیدل چل کر مختلف ریاستوں کے لوگوں سے براہ راست بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر کو شروع ہونے والی یاترا 30 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ یاترا کے آغاز سے ہی ہم خیال جماعتوں کو اس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور کئی جماعتوں کے لیڈروں نے اس میں یاترا میں شرکت بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ ذاتی طور پر تمام ہم خیال جماعتوں کے لیڈروں سے یاترا کی اختتامی تقریب میں شرکت کی درخواست کرتے ہیں تاکہ ہم سب متحد ہو کر تشدد اور نفرت کے خلاف لڑیں، ملک میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کی فضا قائم کریں اور آئین کو برقرار رکھنے کی سمت میں کام کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra Kashmir Arrangement بھارت جوڑو یاترا کا کشمیر میں والہانہ استقبال ہوگا، رمن بھلا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.