ETV Bharat / bharat

Congress on Kashmir Situation 'کشمیر کی آٹھ سال دوران حالت پر وائٹ پیپر جاری کرے حکومت'

author img

By

Published : Oct 27, 2022, 7:10 PM IST

Congress on Kashmir Situation
'کشمیر کی آٹھ سال کی حالت پر وائٹ پیپر جاری کرے حکومت'

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کشمیر میں حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران وہاں حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔ حکومت وہاں انتخابات نہیں کرا پارہی ہے اور عسکریت پسند لوگوں کو نشانہ بنا کر قتل کر رہے ہیں۔ مودی حکومت اس صورتحال کو معمول کے مطابق بتا رہی ہے۔Congress Demands White Paper on Kashmir Situation

نئی دہلی: کانگریس نے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان کشمیری پنڈتوں کے مسلسل اخراج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وہاں کی صورتحال پر ایک وائٹ پیپر جاری کرنا چاہئے۔ Congress on Plight of Kashmiri Pandits

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کشمیر میں حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران وہاں حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔ حکومت وہاں انتخابات نہیں کرا پارہی ہے اور عسکریت پسند لوگوں کو نشانہ بنا کر قتل کر رہے ہیں۔ مودی حکومت اس صورتحال کو معمول کے مطابق بتا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'چینی کمپنیوں سے بی جے پی کے گہرے رشتے ہیں'

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں 10 ماہ میں 30 کشمیری پنڈت مارے گئے ہیں۔ عسکریت پسند نشانہ بنا کر وارداتیں انجام دے رہے ہیں۔ شوپیاں جیسی جگہ پر 32 سال سے عسکریت پسندی کے ماحول میں جو کشمیری پنڈت رہ رہے تھے، وہ بھی ہجرت کرنے لگے ہیں۔ اس دیوالی پر 15 خاندان شوپیاں جیسی جگہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ حکومت کشمیر کی آٹھ سال کی حالت پر وائٹ پیپر جاری کرے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.