ETV Bharat / bharat

MCD Election 2022 شاہین باغ سے کانگریس کی امیدوار اریبا خان کی جیت

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 7:14 AM IST

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس کی امیدوار اریبا خان نے جیت درج کی۔ اریبا کو ایم سی ڈی الیکشن میں 16554 ووٹ ملے جب کہ عام آدمی پارٹی کے امیدوار واجد خان کو 15079 ووٹ ملے ہیں۔ Ariba Khan Won From Shaheen Bagh

شاہیں باغ سے کانگریس کی امیدوار اریبا خان کی جیت
شاہیں باغ سے کانگریس کی امیدوار اریبا خان کی جیت

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔ پوری دہلی میں عام ادمی پارٹی نے بی جے پی کو شکست دے کر ایم سی ڈی میں میئر کی سیٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ وہیں سی اے اے اور این آر سی کے احتجاج سے دنیا بھر میں سر خیوں میں آئے مسلم اکثریتی وارڈ 188 ابوالفضل اور شاہین باغ سے کاننگریس کی امیدوار اریبا خان نے جیت درج کی۔ اریبا خان جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور اوکھلا کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے پہلی مرتبہ ایم سی ڈی الیکشن میں حصہ لیا اور جیت درج کی۔

شاہین باغ سے کانگریس کی امیدوار اریبا خان کی جیت

مزید پڑھیں:۔ Delhi MCD Election 2022 والد کے جیل جانے سے الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اریبا خاں


اریبا نے عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر واجد خاں کو شکست دی ہے۔ اریبا کو ایم سی ڈی الیکشن میں 16554 ووٹ ملے جب کہ عام آدمی پارٹی کے امیدوار واجد خان کو 15079 ووٹ ملے ہیں۔ ایم ائی ایم کے امیدوار محمد عارف کو 5173 ووٹ جب کہ بی جے پی امیدوار چرن سنگھ کو 1275 ووٹ ملے ہیں۔ اریبا نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ سب سے پہلے علاقے کی صفائی کے لیے کام کرنا ہے۔ پہلے کوڑا کے لئے ڈمپنگ یارڈ پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق کونسلر نے کوئی کام نہیں کیا، جس کی وجہ یہاں کے لوگوں نے انہیں نکارا ہے اور مجھے محبتوں سے نوازا ہے اور میں پانچ سال تک عوام کی خدمت کرتی رہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.