ETV Bharat / bharat

Tripura Assembly Election تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس نے 17 امیدواروں کا اعلان کیا

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 4:06 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کانگریس نے آئندہ تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لیے 17 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لئے 17 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ کانگریس کے انتخابی شعبہ کے انچارج مکل واسنک نے ہفتہ کو کہا کہ تریپورہ اسمبلی انتخابات کے امیدواروں کا انتخاب مرکزی الیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔فہرست میں جن 17 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں پارٹی ایم ایل اے سدیپ رائے برمن، سابق ایم ایل اے آشیش کمار ساہ اور ریاستی کانگریس صدر ویراجیت سنہا شامل ہیں۔ مسٹر برمن کو اگرتلہ اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ مسٹر ساہ کو باردولی سیٹ سے نامزد کیا گیا ہے۔ ریاستی صدر کیلاشسر سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔خیال رہے کہ تریپورہ اسمبلی کی تمام 60 سیٹوں پر 16 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ووٹ ڈالے جانے ہیں اور ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی نے تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لیے آج اپنے 48 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، جس میں وزیر اعلیٰ مانک ساہا کو ٹاؤن بورڈوولی سیٹ سے امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ ان ناموں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا، پارٹی کے تریپورہ انچارج ڈاکٹر مہیش شرما، تریپورہ کے سابق وزیر اعلیٰ بپلو دیو اور الیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین بھی میٹنگ میں شامل ہوئے۔وہیں 12 امیدواروں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Tripura Assembly Election بی جے پی نے تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لیے 48 امیدواروں کا اعلان کیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.