ETV Bharat / bharat

Conducting Camps For Special Person: پونچھ میں مخصوص افراد کے اندارج کے لئے کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 11, 2022, 1:37 AM IST

پونچھ میں مخصوص افراد کے اندارج کے لئے کیمپ کا انعقاد
پونچھ میں مخصوص افراد کے اندارج کے لئے کیمپ کا انعقاد

سوشل ویلفیر آفیسر منڈی محمد اعظم راتھر نے بتایا کہ اس کیمپ کا مقصد مخصوص لوگوں کا اندراج کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اندارج اور پیمائیش کے بعد ان مخصوص افراد کے لئے مصنوعی اعضاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ Conducting Camps For Special Person

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے متعدد مقامات پر محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے ایک کیمپ کا انعقاد کیا جارہا‌ ہے، جس میں منڈی ساتھرہ اور لورن میں الگ الگ کیمپوں کا اہتمام کرکے مخصوص لوگوں کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ Conducting Camps For Special Person

منسٹری آف ویلفیر اینڈ امپاورمنٹ کی جانب سے گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی کانپور سے آئی ہوئی ٹیم کے اشتراک سے 'پیمائیشی کیمپ' ڈاک بنگلو منڈی میں منعقد کیا گیا۔ اس دوران مخصوص افراد کی پیمائیش کی گئی۔

یاد رہے گزشتہ سال بھی محکمہ سوشل ویلفیر کے اشتراک سے منڈی میں متعدد لوگوں کو مصنوعی اعضاء فراہم کئے گئے تھے۔ اسی سلسلہ کی کڑی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے گزشتہ روز ساتھرہ میں اور آج ڈاک بنگلو منڈی میں یہ کیمپ منعقد کیا گیا۔

پونچھ میں مخصوص افراد کے اندارج کے لئے کیمپ کا انعقاد

مزید پڑھیں:۔ Three Wheel Scooter for Disabled Person : شوپیان میں معذور افراد میں ویل چئیر اور اسکوٹی تقسیم

اس کیمپ میں مخصوص افراد کے اندراج عمل میں لائے جاسکتے ہیں۔ اس حوالے سے تحصیل کے سوشل ویلفیر آفیسر منڈی محمد اعظم راتھر نے بتایا کہ اس کیمپ کا مقصد مخصوص لوگوں کا اندراج کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اندارج اور پیمائیش کے بعد ان مخصوص افراد کے لئے مصنوعی اعضاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، جن میں وہیل چیئر، ٹرائی سائیکل، بیساکھی، کانوں کی مشین و دیگر اعضاء کی پیمائیش کے بعد اس پیمائیش کو کانپور لے جایا جائے گا، جہاں سے یہ اعضاء ناپ تول کے مطابق مخصوص افراد میں تقسیم کئے جائیں گے۔

پونچھ میں مخصوص افراد کے اندارج کے لئے کیمپ کا انعقاد
پونچھ میں مخصوص افراد کے اندارج کے لئے کیمپ کا انعقاد

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ مخصوص لوگ زیادہ سے زیادہ اس کیمپوں میں پہنچ کر رجسٹریشن کروائیں تاکہ حکومت کی مفت اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.