ETV Bharat / bharat

Clash in Tripura تریپورہ میں بی جے پی اور سی پی آئی ایم کے درمیان جھڑپ، سات زخمی

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 3:38 PM IST

تریپورہ میں بی جے پی اور سی پی آئی ایم کے درمیان جھڑپ، سات زخمی
تریپورہ میں بی جے پی اور سی پی آئی ایم کے درمیان جھڑپ، سات زخمی

تریپورہ میں انتخابی سرگرمیوں کے درمیان بی جے پی اور سی پی آئی (ایم) کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ اس جھڑپ میں سات افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

اگرتلہ: تریپورہ میں انتخابی اتھل پتھل کے درمیان، جمعہ کے روز ضلع سیپاہیجالہ کے سونامورا اسمبلی حلقہ کے تحت میلہ گھر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ اس جھڑپ میں کم از کم سات افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سی پی آئی (ایم) کے امیدوار شیامل چکرورتی گھر گھر مہم چلا رہے تھے، اسی دوران بی جے پی کے حمایت یافتہ شرپسندوں نے ان پر گالی گلوچ کی، جس کے بعد ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ اس واقعہ میں سی پی آئی (ایم) کے کم از کم پانچ کارکن اور بی جے پی کے دو کارکن زخمی ہوئے۔دوسری طرف، بی جے پی کے نائب صدر ڈاکٹر اشوک سنہا نے الزام لگایا کہ سی پی آئی (ایم) اور کانگریس کے لوگ ہمدردی حاصل کرنے کے لیے ریاست بھر میں کشیدگی پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تریپورہ میں گزشتہ روز پولیس نے اگرتلہ میونسپل کارپوریشن کے کونسلر ابھیشیک دتہ کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ کونسلر دتہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے اور شہر کے رام نگر حلقے سے پارٹی کے امیدوار سورج جیت دتہ کے بھتیجے ہیں۔ پیشے سے وکالت کرنے والے اور کانگریس مارکسسٹ حمایت یافتہ آزاد امیدواروں پرشوتم رائے برمن اور سشمیتا پال نے الزام لگایا ہے کہ یہ واقعہ دن کے اجالے میں شہر کے وسط میں بنرجی پاڑا علاقے میں اس وقت پیش آیا جب وہ جمعرات کو اپنے چیمبر سے نکلی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Clash Between TMC And NPP Supporters میگھالیہ میں این پی پی اور ٹی ایم سی کے حامیوں کے درمیان تصادم میں چار زخمی

انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کارپوریٹر دتہ کی قیادت میں تقریباً 40 سے 50 شرپسندوں نے پستول دکھا کر ان کا راستہ روکا اور مبینہ طور پر ہراساں کیا۔ اس کے علاوہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او، صدر) اجوئے داس نے کہا کہ مغربی اگرتلہ پولیس اسٹیشن میں دونوں طرف سے تین شکایات درج کی گئیں اور دونوں طرف سے ملزمین کو نوٹس بھیجے گئے۔ ایس ڈی پی او داس نے کہاکہ پولیس نے جائے واقع سے تمام ڈیجیٹل ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں۔ ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی اہلکاروں سے موصول ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.