ETV Bharat / bharat

China on Hafiz Saeed's Son چین نے حافظ سعید کے بیٹے کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز پر لگائی روک

author img

By

Published : Oct 20, 2022, 9:37 AM IST

Updated : Oct 20, 2022, 10:02 AM IST

چین نے منگل کو لشکر طیبہ کے عسکریت پسند شاہد محمود کو عالمی عسکریت پسند کے طور پر شامل کرنے کی بھارت اور امریکہ کی تجویز کو اقوام متحدہ میں روک دیا۔ China On Hafiz Saeed's Son

چین نے حافظ سعید کے بیٹے کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز پر لگائی روک
چین نے حافظ سعید کے بیٹے کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز پر لگائی روک

اقوام متحدہ: چین نے بدھ کے روز اقوام متحدہ میں بھارت اور امریکہ کی طرف سے پاکستان میں مقیم عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کے بیٹے حافظ طلحہ سعید کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز کو روک دیا۔ دو دنوں میں چین کا یہ دوسرا ایسا قدم ہے۔ حافظ طلحہ سعید (46) لشکر طیبہ کے سرکردہ رہنما حافظ سعید کے بیٹے ہیں۔ China hold india's proposal to designate hafiz saeed son as global terrorist

رواں سال اپریل میں انہیں بھارتی حکومت نے عسکریت پسند قرار دیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 القاعدہ پابندیوں کی کمیٹی کے تحت قرارداد میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ یہ دو دنوں میں دوسرا موقع ہے کہ بیجنگ نے طلحہ سعید کو عالمی عسکریت پسند قرار دینے کی بھارت اور امریکہ کی کوششوں کو روکا ہے۔ چین نے منگل کو لشکر طیبہ کے عسکریت پسند شاہد محمود کو عالمی عسکریت پسند کے طور پر شامل کرنے کی بھارت اور امریکہ کی تجویز کو اقوام متحدہ میں روک دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پانچ ممالک امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس اور روس مستقل رکن ہیں۔ انہیں 'ویٹو' کا حق حاصل ہے۔ یعنی اگر ان میں سے کوئی بھی کونسل کی کسی قرارداد کے خلاف ووٹ دے تو وہ تجویز پاس نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں:۔ Centre Declares Hafiz Saeed's Son Terrorist: مرکز نے حافظ سعید کے بیٹے طلحہ کو عسکریت پسند قرار دیا

Last Updated : Oct 20, 2022, 10:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.