ETV Bharat / bharat

IPL 2022 46th Match: چنئی نے حیدرآباد کو ہرایا، پلے آف میں پہنچنے کی اب بھی امید

author img

By

Published : May 2, 2022, 7:31 AM IST

IPL 2022 46th Match: چنئی نے حیدرآباد کو ہرایا، پلے آف میں پہنچنے کی اب بھی امید
IPL 2022 46th Match: چنئی نے حیدرآباد کو ہرایا، پلے آف میں پہنچنے کی اب بھی امید

چنئی سُپر کنگ میں لگتا ہے اپنی پرانی طاقت واپس آگئی ہے۔ چنئی نے آئی پی ایل کے ایک اہم میچ میں 202 کا بڑا اسکور بنایا اور حیدرآباد کو 20 اووروں میں چھ وکٹ پر 189 تک سمیٹ دیا۔ حیدرآباد کو اس طرح نو میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف مہندر سنگھ دھونی نے چنئی کی کپتانی واپس لیتے ہی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ Chennai Beat Hyderabad, Still Hoping to Reach Playoffs

پونے، مہاراشٹر: آئی پی ایل کا پڑاؤ اب اپنے آخری مرحلہ کی جانب رواں دواں ہے۔ ہر میچ سے پہلے اور میچ کے بعد ٹیموں کے پلے آف میں پہنچنے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ امید وبیم کے ایسے ہی ایک میچ میں چنئی نے حیدرآباد کو شکست دے دی۔ حالانکہ قبل ازیں گائیکواڑ 99 کا شکار ہوئے، لیکن اس وقت تک وہ اپنی ٹیم کو قابل قدر بڑے اسکور تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔ ریتوراج گائیکواڑ 99 رن بناکر آؤٹ ہوئے اور صرف ایک رن سے سنچری سے محروم ہوگئے لیکن ان کی شاندار اننگز اور ڈیون کانوے (85 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ 182 رنز کی ریکارڈ اوپننگ شراکت داری اور مکیش چودھری (46 رن پر 4 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت چنئی سپر کنگس نے اتوار کے روز آئی پی ایل کے ایک میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 13 رنز سے شکست دی اور ٹورنامنٹ میں تیسری جیت کے ساتھ اپنی امیدوں کو قائم رکھا۔

چنئی نے 20 اووروں میں دو وکٹ پر 202 کا بڑا اسکور بنایا اور حیدرآباد کو 20 اووروں میں چھ وکٹ پر 189 تک سمیٹ دیا۔ حیدرآباد کو اس طرح نو میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف مہندر سنگھ دھونی نے چنئی کی کپتانی واپس لیتے ہی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ گائیکواڑ نے 57 گیندوں پر 99 رن میں چھ چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ گائیکواڑ کو ٹی نٹراجن نے بھونیشور کمار کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ کانوے نے 55 گیندوں پر ناقابل شکست 85 رنز میں آٹھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔

کپتانی میں واپس آنے والے مہندر سنگھ دھونی تیسرے نمبر پر اترے اور سات گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رویندر جدیجہ ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ حیدرآباد کی جانب سے نٹراجن نے 42 رن پر دونوں وکٹیں حاصل کیں۔ ایک موقع پر، ایسا لگتا تھا کہ کانوے اور گائیکواڈ نے 230 تک کے اسکور کی بنیاد رکھی تھی۔ تاہم حیدرآباد کے گیند بازوں نے آخری تین چار اووروں میں بہت کم رنز دیتے ہوئے اچھی واپسی کی۔ چنئی شاید پہلی بار آئی پی ایل 2022 میں فارم میں نظر آیا اور اس نے ایک معقول اسکور بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

چنئی کی جیت کی بنیاد اس کے سلامی بلے بازوں اور گیند بازوں نے رکھی جنہوں نے اسے فتح تک پہنچایا۔ ابھیشیک اور ولیمسن نے تیز شروعات کی لیکن مکیش نے ایک ہی اوور میں دو وکٹ لے کر انہیں بیک فٹ پر کھڑا کردیا۔ چنئی کے تمام اسپنروں نے حیدرآباد کے بلے بازوں کو خاموش رکھنے کا کام کیا اور انہوں نے بہت آرام سے گیند بازی کی۔ ڈوین براوو کی غیر موجودگی میں، چنئی کے گیند بازوں نے ایک بڑے ہدف کا دفاع کرنے کے لیے اچھی گیند بازی کی۔ حیدرآباد کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 39، کپتان کین ولیمسن 47 اور نکولس پورن نے 33 گیندوں میں تین چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 64 رنز بنائے لیکن آخر میں ہدف بہت بڑا ثابت ہوا۔ اس کے ساتھ ہی چنئی نے آئی پی ایل 2022 میں اپنا تیسرا میچ جیت لیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.