ETV Bharat / bharat

CEC not called for meet with PMO: الیکشن کمیشن سے بات چیت غیر رسمی تھی: وزارت قانون

author img

By

Published : Dec 19, 2021, 4:10 AM IST

پی ایم اور اور الیکشن کمیشن کے افسران کی میٹنگ پر وزارت قانون نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر اور دو دیگر حکام کے ساتھ میٹنگ غیر رسمی تھی اور یہ اہم میٹنگ کے بعد ورچوئل میڈیم سے ہوئی تھی۔

CEC not called for meet with PMO: Law Ministry
الیکشن کمیشن سے بات چیت غیر رسمی تھی: وزارت قانون

وزیر اعظم کے دفتر PMO کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر سمیت الیکشن کمیشن کے افسران کے ساتھ بات چیت کیے جانے کے تعلق سے پیدا تنازع Row over EC's meet کے درمیان وزارت قانون نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون ساز محکمہ کے سکریٹری نے ان افسران کو میٹنگ میں اس لیے مدعو کیا تھا کیونکہ انہیں لگا کہ ووٹر لسٹوں کے حوالے سے انہیں زیادہ معلومات اور مہارت حاصل ہے۔

ہفتہ کو وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دعوت نامہ وزیر اعظم کے دفتر نے نہیں بلکہ قانون ساز محکمہ کے اپر سیکرٹری نے بھیجا تھا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو دیگر حکام کے ساتھ میٹنگ غیر رسمی تھی اور یہ اہم میٹنگ کے بعد ورچوئل میڈیم سے ہوئی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.