ETV Bharat / bharat

کلکتہ فٹبال لیگ 2021: جارج ٹیلی گراف اور کلکتہ کسٹم کی ٹیمیں کامیاب

author img

By

Published : Aug 22, 2021, 3:39 PM IST

Updated : Aug 22, 2021, 3:45 PM IST

جنوبی کولکاتا میں واقع رابندر سرور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں الوکیوس متھویز نے گول کے گول کی بدولت کلکتہ کسٹم نے ایرین کو شکست دے دی. رواں لیگ میں ایرین کلب کی یہ دوسری شکست ہے.

کلکتہ فٹبال لیگ 2021: جارج ٹیلی گراف اور کلکتہ کسٹم کی ٹیمیں کامیاب
کلکتہ فٹبال لیگ 2021: جارج ٹیلی گراف اور کلکتہ کسٹم کی ٹیمیں کامیاب

کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے پریمیر ڈویژن گروپ بی میں جارج ٹیلی گراف اور کلکتہ کسٹم کی ٹیمیں اپنے اپنے میچز جیت کر پوائنٹ ٹیبل میں پیش قدمی میں کامیاب رہیں. ایشیا کے قدیم ترین مقابلہ کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے پریمیر ڈویژن گروپ بی میں جارج ٹیلی گراف اور کلکتہ کسٹم کی ٹیمیں اپنے اپنے میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل میں پیش قدمی میں کامیاب رہیں.

کلکتہ فٹبال لیگ 2021: جارج ٹیلی گراف اور کلکتہ کسٹم کی ٹیمیں کامیاب
کلکتہ فٹبال لیگ 2021: جارج ٹیلی گراف اور کلکتہ کسٹم کی ٹیمیں کامیاب



مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع تاریخی فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کے گراؤنڈ میں جارج ٹیلی گراف اور ٹالی گنج اگرامی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں. دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا. دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پے درپے حملے ہوئے.



دونوں ٹیموں کی تمام تر کوششوں کے باوجود ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کا کوئی موقع نہیں ملا اور پہلے ہاف میں میچ کا اسکور 0-0 رہا. دوسرے ہاف میں بھی جارج ٹیلی گراف اور ٹالی گنج اگرامی کی ٹیموں کے درمیان کھیل کے مقررہ وقت تک برتری کی جنگ جاری رہی.

کھیل کے انجوری ٹائم 90+2 ویں منٹ پر مہوتوچ رائے راج بنسی نے جارج ٹیلی گراف کے لئے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو تین پوائنٹ دلائے.

کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے ایک دوسرے میچ میں کلکتہ کسٹم نے ایرین کلب کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں ایک صفر سے شکست دے دی. جنوبی کولکاتا میں واقع رابندر سرور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں الوکیوس متھویز نے گول کے گول کی بدولت کلکتہ کسٹم نے ایرین کو شکست دے دی. رواں لیگ میں ایرین کلب کی یہ دوسری شکست ہے.

Last Updated : Aug 22, 2021, 3:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.