PM Modi On Cooperative Societies حکومت نے کوآپریٹو سیڈ سوسائٹی کے قیام کو منظوری دی

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 9:58 PM IST

Etv Bharat

وزیراعظم کی صدارت میں آج کابینہ کی میٹنگ میں کوآپریٹو سیڈ سوسائٹی کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کوآپریٹیو کا فائدہ اٹھانے اور انہیں کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے تاکہ 'کوآپریٹو سے خوشحالی' کے وژن کو پورا کیا جا سکے۔

نئی دہلی: حکومت نے ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز (ایم ایس سی ایس) ایکٹ، 2002 کے تحت قومی سطح پر ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سیڈ سوسائٹی کے قیام اور اسے فروغ دینے کے فیصلے کو منظوری دی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ یہ کمیٹی متعلقہ وزارتوں، خاص طور پر زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) اور نیشنل سیڈ کارپوریشن کی مدد سے ملک بھر کے مختلف کوآپریٹیو کے ذریعے 'پورے حکومتی نقطہ نظر' سے کام کرتے ہوئے معیاری بیجوں کی پیداوار، حصول، پروسیسنگ، برانڈنگ، لیبلنگ، پیکیجنگ، اسٹوریج، مارکیٹنگ اور تقسیم؛ تحقیق اور ترقی؛ اور مقامی قدرتی بیجوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک نظام تیار کرنے کے واسطے ایک اعلیٰ تنظیم کے طور پر کام کرے گی۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کوآپریٹیو کی طاقت سے فائدہ اٹھانے اور انہیں کامیاب اور متحرک کاروباری اداروں میں تبدیل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے تاکہ 'کوآپریٹو سے خوشحالی' کے وژن کو پورا کیا جا سکے۔ کوآپریٹو ملک کے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں دیہی اقتصادی تبدیلی کی کلید ہے۔ پرائمری سے قومی سطح تک کے کوآپریٹیو بشمول پرائمری سوسائٹیز، ضلع، ریاستی اور قومی سطح کے فیڈریشنز اور ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹیو اس کے ممبر بن سکتے ہیں۔ اس کے ضمنی قوانین کے مطابق، سوسائٹی کے بورڈ کے میں ان تمام کوآپریٹیو کے منتخب نمائندے شامل ہوں گے۔

مجوزہ سوسائٹی تمام سطحوں کے کوآپریٹیو کے نیٹ ورک کا استعمال کرکے معیاری بیج کی کاشت اور بیج کی اقسام کی جانچ، ایک برانڈ نام کے ساتھ تصدیق شدہ بیجوں کی پیداوار اور تقسیم میں کسانوں کے کردار کو یقینی بنانے میں مدد کرے گی۔ معیاری بیجوں کی دستیابی سے زراعتی پیداوار میں اضافہ اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اور کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس قومی سطح کی سیڈ کوآپریٹو سوسائٹی کے ذریعے معیاری بیج کی پیداوار سے ملک میں زراعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ اس سے زراعت اور کوآپریٹو سیکٹر میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ درآمد شدہ بیجوں پر انحصار کم کیا جائے گا اور دیہی معیشت کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Global Investors Summit بھارت کے تئیں دنیا کے اعتماد میں اضافہ، پی ایم مودی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.