ETV Bharat / bharat

BJP MLA Arrested Over Remark on Prophet توہین رسالت معاملے میں بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ گرفتار

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 10:28 AM IST

Updated : Aug 23, 2022, 12:18 PM IST

بی جے پی سے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے توہین رسالت معاملے میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہرحیدرآباد کے کمشنر پولیس آفس سمیت کے کئی حصوں میں بڑے پیمانہ پراحتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرے کو دیکھتے ہوئے پولیس نے متنازع رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔BJP MLA Arrested Over Remark on Prophet

bjp-mla-arrested-over-remark-on-prophet-after-massive-protest-in-hyderabad
توہین رسالت معاملے میں راجہ سنگھ گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کے حلقہ اسمبلی گوشہ محل سے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ پر مسلمانوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کمشنر پولیس آفس سمیت شہر کے کئی حصوں میں بڑے پیمانہ پراحتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے راجہ سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا۔ BJP MLA Raja Singh Remarks on Prophet Muhammad

ویڈیو

در اصل راجہ سنگھ گذشتہ دنوں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے شو کی مخالفت کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ وہیں دبیرپورہ پولیس اسٹیشن میں راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق احتجاجی مظاہرے کو دیکھتے ہوئے پولیس نے متنازع رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ BJP MLA Arrested Over Remark on Prophet

Last Updated : Aug 23, 2022, 12:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.