ETV Bharat / bharat

Karnataka Elections بی جے پی نے کرناٹک میں ڈاکیتی کے ذریعے حکومت بنائی تھی، سونیا گاندھی

author img

By

Published : May 6, 2023, 10:51 PM IST

کانگریس کے سابق صدر سونیا گاندھی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپ کے سوالوں کا جواب نہیں دیتے۔ انہیں پارلیمنٹ کی بھی پرواہ نہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ سب کچھ ان کی جیب میں ہے۔ کیا حکومت ایسے چلتی ہیں؟ انہوں نے سرعام سب کو دھمکایا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

کرناٹک انتخابی مہم اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ ایسے میں ہر پارٹی الیکشن جیتنے کے کے لیے جی توڑ محنت کر رہے ہیں۔ سڑکوں پر انتخابی شور کی گونج ہے۔ وہیں کرناٹک میں کانگریس کی بھی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس درمیان کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی ہفتہ کو انتخابی مہم چلانے ہبلی پہنچیں۔ اس انتخابی مہم کے دوران انہوں نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے لوگوں سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

سونیا گاندھی نے اپنی تقریر شروع کرتے ہوئے کہا کہ اتنہ دور سے آنے کے لیے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ تبدیلی آئے گی اور یہ بہت جلد ہوگا۔ ریاست کے تمام لوگوں نے محنت کرکے کئی شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ کرناٹک کے لوگوں نے ہم سب کو بہت فخر بخشا ہے۔ یہ بھی فخر کی بات ہے کہ ملکارجن کھڑگے کانگریس پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چکمگلورو کے لوگوں نے اندرا گاندھی کی حمایت کی تھی۔ جب میں پہلی بار الیکشن لڑی تو بیلاری کے لوگوں نے میرا ساتھ دیا۔ یہ حکومت جو نفرت پھیلا رہی ہے، ہمیں ان کے خلاف لڑنا ہوگا۔ ہزاروں لوگوں نے راہل گاندھی کی حمایت کی اور وہ ان کے ساتھ چل پڑے۔ بی جے پی بھارت جوڑو یاترا سے خوفزدہ ہے۔ ڈکیتی بی جے پی کا کام ہے۔ 2019 میں آپ نے اسے حکومت نہیں بنانے دی لیکن اس نے ڈکیتی کی اور حکومت بنائی۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ پانچ سال پہلے کانگریس نے کرناٹک میں جدوجہد کی اور سخت محنت کی۔ ہم ہماچل پردیش میں کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کر رہے ہیں۔ میں کرناٹک میں اپنے وعدوں کو دہرانا نہیں چاہتی، لیکن میں یہ یقین دلانا چاہتی ہوں کہ کانگریس نے جو بھی وعدے کیے ہیں۔ ان کو پورا کیا جائے گا۔ ہم آپ کے لیے دل سے کام کریں گے۔ بی جے پی کی لوٹ مار کو روکنے کے لیے 10 مئی کو کانگریس کو ووٹ دیں اور ہمیں اپنی ایماندار حکومت بنانے کے لیے اکثریت دیں۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Elections 2023 کانگریس نے بی جے پی پرکھڑ گے کے قتل کی سازش کا الزام عائد کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.