ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ آج سے اپنی مکمل طاقت کے ساتھ کام کرے گا

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 8:42 AM IST

Updated : Oct 12, 2020, 9:10 AM IST

کورونا وبا کی وجہ سے سپریم کورٹ کی بینچز میں کمی کر دی گئی تھی، وبائی امراض کے پھیلنے کے خدشات کی وجہ سے محض پانچ بینچ ہی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے روزانہ سماعت کرتی تھی۔

سپریم کورٹ آج سے اپنی مکمل طاقت کے ساتھ کرے گا
سپریم کورٹ آج سے اپنی مکمل طاقت کے ساتھ کرے گا

سپریم کورٹ پیر سے باقاعدہ اپنی مکمل طاقت کے ساتھ کام کرے گا، سپریم کورٹ میں آج سے 12 بینچوں کے ساتھ کام شروع ہوگا، قریب 30 ججز کے ساتھ ہر روز ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے کیس کی سماعت ہوگی۔

چونکہ مارچ میں کووڈ 19 وبائی مرض کا آغاز ہوا تھا، مختلف امتزاج میں دو سے تین ججز کی پانچ بینچ روزانہ قریب 20 مقدمات کی سماعت کرتی تھی۔

سپریم کورٹ کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ کیے گئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دو دن قبل یعنی 23 مارچ سے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے سماعت کر رہی ہے۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق دو سے تین ججوں کی 10 بینچ اور دو سنگل جج کی بینچ 12 اکتوبر سے مقدمات کی سماعت کے لیے روزانہ بیٹھے گی۔

Last Updated : Oct 12, 2020, 9:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.