ETV Bharat / bharat

اسٹنٹ اور نی کیپ علاج کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگے: یادو

author img

By

Published : Feb 7, 2020, 3:45 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:57 PM IST

سماجوادی پارٹی کے رہنما پروفیسررام گوپال یادو نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کے ذریعہ اسٹنٹ اور گھٹنا بدلنے کے لئے نی کیپ کی قیمتوں میں بھاری کمی کئےجانے کے بعد نجی اسپتالوں نے اس سے جڑے دیگر خرچوں میں شدید اضافہ کردیا ہے، جس سے یہ علاج پہلےسے بھی زیادہ مہنگے ہوگئے ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے رہنما پروفیسررام گوپال یادو
سماجوادی پارٹی کے رہنما پروفیسررام گوپال یادو

اس کے پیش نظر حکومت کو ایمس والے خرچ کو سبھی نجی اسپتالوں کے لئے بھی نافذ کرناچاہئے۔

پروفیسر یادو نے وقفہ صفر کے دوران اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے کہاکہ دل کے امراض کے علاج کے لئے ضروری اسٹنٹ کی قیمتوں میں بھاری کمی کی گئی ہے۔اس کمی سے پہلے بھی نجی اسپتال اس کے علاج کے لئے کم ازکم تین لاکھ روپے لے رہے تھے لیکن قیمتوں میں کمی کئےجانے کے بعد صرف آل انڈیا میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ میں ہی اسے موثر انداز میں نافذ کیا گیا ہے۔

نجی اسپتالوں نے اسٹنٹ اور نی کیپ کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، لیکن میڈیکل فیس اوردیگر تشخیصی طریقہ کار کی فیس کے ساتھ ہی اسپتال کے کمرے کے کرائے میں بھی بھاری اضافہ کردیا ہے، جس کی وجہ سے اسٹنٹ ڈلوانے یا نی کیپ بدلنا پہلے کے مقابلے میں مہنگا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اسٹنٹ ڈلوانے یا نی کیپ بدلوانے سے جڑے تمام عمل کی قیمت کو ایمس کی فیس جتنا ہی طے کرنا چاہئے تاکہ غریب اور کمزور طبقے اور محدود آمدنی والے لوگ بھی اس سے فائدہ حاصل کرسکیں۔

سماجوادی پارٹی کے وی پی نشاد نے بھی نجی اسپتالوں میں علاج کے مہینگے ہونے کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ آیشمان بھارت یوجنا میں اسپتالوں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی جارہی ہے۔لوگوں کو اس کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔

Intro:Body:

Urdu


Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 12:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.