ETV Bharat / bharat

'مودی حکومت کسان کے لئے سیاہ قانون لائی ہے'

author img

By

Published : Sep 17, 2020, 9:29 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا میں پیش ’فارمرس پروڈیوس ٹرینڈ اینڈ کامرس (پروموشن اینڈ فیسی لیٹیشن) آرڈی ننس۔2020‘ کو کسانوں کے لئے سیاہ قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کسانو ں کا استحصال ہوگا اور کھیتی نئے ذمہ داروں کے ہاتھ میں چلی جائے گی۔

Rahul Gandhi Said Modi government has brought black law for farmers
'مودی حکومت کسان کے لئے سیاہ قانون لائی ہے'

لوک سبھا میں اس بل کو منظور کرانے کے لئے جاری بحث کے درمیان راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ مودی جی نے کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن مودی حکومت کے 'سیاہ' قانون کسان۔کھیت مزدور کامعاشی استحصال کرنے کے لئے بنائے جارہے ہیں۔ یہ زمین داری کی نئی شکل و صورت ہے اور مودی جی کے کچھ دوست نئے ہندستان کے زمین دا ر ہوں گے۔ زرعی منڈی ہٹی، ملک کی فوڈ سیکورٹی مٹی۔

RAHUL GANDHI ON FARMERS
'مودی حکومت کسان کے لئے سیاہ قانون لائی ہے'

بعد میں لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، پارٹی کے لوک سبھا کے رکن گورو گوگوئی، رونیت بٹو، امر سنگھ، گرجیت اوجلا، جسبیر سنگھ اور پارٹی کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں اسے 'سبز انقلاب' کو شکست دینے کی گھنونی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسانو ں کو تباہ کرنے کیلئے مودی حکومت'تین سیاہ قانون' لیکر آئی ہے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یہ بل کھیتی کسانوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوں گے۔ ان بلوں کو انہوں نے کھیتوں کو سرمایہ داری کے ہاتھ گیروی رکھنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان بلوں کے منظور ہونے سے کسانوں کو نہیں بلکہ وزیراعظم مودی کے دوستوں اور مٹی بھر سرمایہ داروں کو فائدہ ہوگا۔ پارلیمنٹ میں یہ قانون منظور کرکے حکومت کسان۔کھیت مزدور کی بدحالی اور بربادی کا دستاویز تیار کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بل کسان مخالف اس لئے ہے کہ پورے ملک میں 62کروڑ کسان۔مزدور اور 250سے زیادہ کسان تنظیمیں ان قوانین کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں لیکن وزیراعظم مودی یہ تمام اعتراض مسترد کرکے ملک کو ورغلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسان کی بات سننے کے بجائے پارلیمنٹ میں ان کے نمائندوں کی آواز دبا رہی ہے اور سڑکوں پر کسان۔ مزدوروں کو لاٹھیوں سے پٹوایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.